ایک اور بھارتی ریاست نے شادی بیاہ میں بیف کھانے پر پابندی لگادی

آسام میں بیف پر پابندی

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شمال مشرقی بھارتی ریاست آسام نے عوامی مقامات بشمول ریستورانوں اور شادی بیاہ سمیت دیگر تقریبات میں بیف کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: ایکس (ٹوئٹر) پر پوسٹ کے ساتھ ہیش ٹیگ کا استعمال کرنا چاہیے یا نہیں؟ ایلون مسک نے معمہ حل کردیا

پابندی کا اعلان

بی بی سی کے مطابق وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے پابندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ پابندی اس سے پہلے کے قانون میں توسیع ہے، جو گائے کے گوشت کی مندروں کے قریب فروخت کی ممانعت کرتا ہے۔ ریاست میں گوشت کو دکانوں سے خریدا جا سکتا ہے اور گھروں یا نجی جگہوں پر کھایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان نے پاکستان کو شکست دے کر انڈر 19 سیریز اپنے نام کر لی

بھارت میں گائے کا گوشت اور حساسیت

بھارت میں گائے کا گوشت ایک حساس معاملہ ہے کیونکہ ہندو، جو ملک کی 80 فیصد آبادی پر مشتمل ہیں، گائے کو مقدس سمجھتے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی ہندو قوم پرست بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، جو آسام میں بھی اقتدار میں ہے، نے حالیہ برسوں میں گائے کے ذبح پر سخت کارروائیاں کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایسا جزیرہ جہاں لاکھوں سانپ ایک دوسرے کو بھی کھا جاتے ہیں

مختلف ریاستوں میں پابندیاں

بھارت کی 28 ریاستوں میں سے تقریباً دو تہائی، جن میں سے کئی بی جے پی کے زیر انتظام ہیں، نے جزوی یا مکمل طور پر مویشیوں کے ذبح اور گائے کے گوشت کے استعمال پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کے کامیاب ہوتے ہی ایلون مسک کی دولت میں غیر معمولی اضافہ

مقامی قوانین اور پابندیاں

آسام میں 2021 میں ایک قانون کے تحت ان علاقوں میں گائے کے گوشت کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کی گئی تھی جہاں ہندو، جین اور سکھ رہتے ہیں۔ اس قانون نے مندروں کے قریب گائے کے گوشت کی فروخت کو بھی ممنوع قرار دیا تھا۔ وزیر اعلیٰ کے مطابق عوامی مقامات پر گائے کے گوشت کے استعمال پر پابندی اس موجودہ قانون میں شامل کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ کی تنقید کا سامنا

یہ پابندی ایک ایسے وقت میں لگی ہے جب وزیر اعلیٰ کو خود گائے کا گوشت کھانے کی وجہ سے تنقید کا سامنا تھا۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے مسلم اکثریتی حلقے میں انتخاب جیتنے کیلئے گائے کا گوشت کھایا۔ ان الزامات کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے کہا کہ اگر کانگریس چاہے تو وہ ریاست میں گائے کے گوشت پر مکمل پابندی لگانے کو تیار ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...