گرفتار پارٹی رہنماؤں سے متعلق پتہ ہی نہیں لگ رہا ، فیصل چوہدری

تجزیہ
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ گرفتار پارٹی رہنماؤں سے متعلق پتہ ہی نہیں لگ رہا نہ بتایا جارہا ہے کون سے مقدمات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فرعون کے مقبرے کو لٹیروں نے جی بھر کے لوٹا، جو اشیاء نہ لے جاسکے وہ برطانوی و فرانسیسی سائنسدانوں نے اپنے ملکوں کے عجائب گھروں میں پہنچا دیں
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر کی صورت حال
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہم نے پولیس کو عدالتی احکامات دکھائے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 24 نومبر کو کوئی رہائی نہیں ہو رہی، سینیٹر فیصل واوڈا
حفاظتی ضمانتوں کی تفصیلات
ان کا کہنا تھا کہ راجہ بشارت سمیت سب کی حفاظتی ضمانت ہوئی ہے۔ عمر ایوب، راجہ بشارت، احمد چٹھہ، عظیم اللّٰہ اور راجہ ماجد کو حراست میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو حراست میں رکھا گیا ہے۔
مقدمات کی عدم وضاحت
بتایا جار رہا ہے کہ کوئی سرگودھا، فیصل آباد اور گوجرانوالہ کے مقدمات ہیں۔ پتہ ہی نہیں لگ رہا نہ بتایا جارہا ہے کون سے مقدمات ہیں۔