وزیراعلیٰ مریم نواز نے “گل داؤدی” کی سالانہ نمائش اور کمرشل نرسری کا افتتاح کردیا، عوام کوکھانے پینے کی اشیاء رعایتی نرخ پر مہیا کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ پنجاب کا افتتاح
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جیلانی پارک میں "گل داؤدی" کی سالانہ نمائش اور پی ایچ اے کمرشل نرسری کا افتتاح کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، علیمہ خان اور دیگر کیخلاف تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ درج
پھول امن اور محبت کی علامت
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پھول امن اور محبت کی علامت ہیں۔ لاہور اور دیگر شہروں کے لوگ گل داؤدی کی نمائش دیکھنے ضرور آئیں۔ انہوں نے گل داؤدی کی مختلف اقسام کا مشاہدہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ریئلمی 13+ 5G، کیا حقیقت میں آل راؤنڈر ہے۔۔۔
گل داؤدی کے ماڈلز کا معائنہ
وزیراعلیٰ نے گل داؤدی کی رنگا رنگ اقسام میں دلچسپی کا اظہار کیا اور گل داؤدی سے بنے مختلف ماڈلز کا بھی معائنہ کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے گل داؤدی سے سجے اونٹ کے ماڈل اور پھولوں سے لدی بگھی کے سامنے تصویر بھی بنوائی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایڈمنسٹریٹو کالج میں زیر تربیت افسران کا لیسکو ہیڈکوارٹرز کا دورہ، چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر سے ملاقات
آسٹریلین طوطے کی خوش آمدید
وزیر اعلیٰ نے خوبصورت آسٹریلین طوطے دیکھ کر مسرت کا اظہار کیا۔ آسٹریلین طوطے مہمانوں کو دیکھ کر خوش آمدید کے انداز میں سرہلانے لگے۔ وزیر اعلیٰ نے جیلانی پارک کے اندر مختلف سٹال دیکھے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان آنے پر سامان کا زیادہ ہونا، پی آئی اے کے افسر کا حیرت انگیز بیان۔۔” ڈاکٹر ذاکر نائیک کا انکشاف
عوام کیلئے رعایتی اشیاء
وزیر اعلیٰ نے عوام کو کھانے پینے کی اشیاء رعایتی نرخ پر مہیا کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ نے ایک سٹال سے کڑک چائے بنوائی۔
یہ بھی پڑھیں: آدمی نے اچانک اپنی ایک کروڑ کی نوکری چھوڑ دی، وجہ ایسی کہ نوکری پیشہ لوگ سوچنے پر مجبور ہوجائیں
پی ایچ اے کمرشل نرسری کا معائنہ
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پی ایچ اے کمرشل نرسری کا بھی معائنہ کیا اور تمام پودوں کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ نے "پیس للی" اور "ایئر پلانٹ" کے پودوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کو خریدنے کے لئے ہر حد تک جائیں گے: علی امین گنڈاپور
نایاب پودے اور خوشیاں
وزیر اعلیٰ کو زیتون کے مقامی پودے بھی دکھائے گئے۔ وزیر اعلیٰ کو "انار، بون سائی" کے پودے کا تحفہ پیش کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ اور دیگر مہمانوں نے الیکٹرک کارٹ میں سواری بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: موٹروے پولیس نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کردی
نمائش کی تفصیلات
وزیر اعلیٰ کو ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو نے گل داؤدی نمائش کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نمائش جیلانی باغ میں 10 روز تک جاری رہے گی۔ نمائش میں 200 کے قریب نایاب اور منفرد اقسام کے گل داؤدی کے رنگ برنگے پھول رکھے گئے ہیں۔ ہر شام میں لائٹ شو بھی پیش کیا جائے گا۔
نمائش کی تیاری
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ گل داؤدی کی نمائش کی تیاری کیلئے پی ایچ اے کی نرسریوں میں 1 سال تک نگہداشت کی جاتی ہے۔ گل داؤدی کی عمر 15 سے 20 دن ہوتی ہے جبکہ دسمبر کے پہلے ہفتے یہ نایاب پھول اپنے جوبن پر ہوتا ہے۔