قابل اعتماد رازدار دوست کے ساتھ گفتگو کیجیے جو آپ کو ماضی کے اثرات سے باہر نکلنے میں مدد مہیا کرے، اپنی کمزوریوں کی تحریری فہرست تیار کیجیے.

مصنف اور مترجم
مصنف: ڈاکٹر وائن ڈبلیو ڈائر
ترجمہ: ریاض محمود انجم
یہ بھی پڑھیں: سندھ طاس معاہدہ کیا ہے ؟ مکمل تفصیل جانئے
قسط: 69
اپنے ایک قابل اعتماد رازدار دوست کے ساتھ گفتگو کیجیے جو آپ کو ماضی کے اثرات سے باہر نکلنے میں مدد فراہم کرے گا۔ اسے بتا دیجیے کہ جب کبھی آپ اپنی کوشش کو نظرانداز کرنے لگیں تو وہ آپ کو دوبارہ یاد دلائے۔
یہ بھی پڑھیں: آج رات سے مختلف شہروں میں بارشوں کا امکان
اپنی کمزوریوں کا جائزہ
آپ کو چاہیے کہ اپنی ذات میں موجود کمزوریوں، خامیوں اور نقصان دہ عادات کی تحریری فہرست تیار کیجیے۔ جب آپ اپنے پرانے رویے کے مطابق عمل کریں تو اپنے احساسات ان کے سامنے لکھ دیجیے۔ ایک ہفتے کے دوران وہ وقت اور دن لکھ لیجیے جب آپ نے یہ نقصان دہ رویہ اختیار کیا تھا اور پھر کوشش کریں کہ آپ دوبارہ اس قسم کا رویہ اور طرزعمل اختیار نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: معروف تامل اداکارہ کی بھی غیراخلاقی ویڈیو لیک، پرگیہ کا ردعمل بھی آگیا
مثبت تبدیلی کی کوششیں
اپنے ماضی کے رویے کے مظہر چار فقرات کے متبادل فقرات استعمال کرنے کی کوشش کیجیے:
- ”یہی میری عادت ہے“ کے بجائے ”کسی زمانے میں یہ میری عادت تھی۔“
- ”میں اپنی اس عادت کو تبدیل نہیں کر سکتا“ کے بجائے ”اگر میں کوشش کروں تو میں یہ عادت تبدیل کر سکتا ہوں۔“
- ”میری تو ہمیشہ سے یہی عادت ہے“ کے بجائے ”اب میں نے ایک نئی مختلف اور مثبت عادت اپنا لی ہے۔“
- ”یہ تو میری فطرت ہے“ کے بجائے ”کسی زمانے میں یہ عادات میری فطرت تھی۔“
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کا چین پر 104 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا اعلان، چین کا شدید ردعمل، ہالی ووڈ فلموں پر ممکنہ پابندی کی بازگشت
روزانہ کی عادتیں
کوشش کریں کہ ہر روز اپنی ایک کمزوری، خامی اور نقصان دہ عادت کو دوکا رائیں۔ اگر آپ نے اپنی ذات کی بے وقعتی اور تحقیر کے اظہار کے لیے کسی شناختی علامت کا استعمال کیا ہے تو سوموار کا دن مخصوص کریں تاکہ اپنے اس رحجان کا جائزہ لیں اور دیکھیں کہ کیا آپ ایک یا دو نقصان دہ عادات دور کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی پرواز کراچی سے حیدر آباد موٹروے کے راستے پر
قوتِ ارادی کی اہمیت
آپ اپنی قوت ارادی کے ذریعے اپنی کمزوریوں، خامیوں اور نقصان دہ علامات کے مکروہ سلسلے سے باہر نکل سکتے ہیں اور ان سے اجتناب کے لیے اختیار کیے گئے بہانوں کو ترک کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گینگ آف تھری کا دم چھلّہ وفاق کی جڑیں کھودنے میں مصروف ہے ، پی ٹی آئی
نئی عادتیں اپنانا
ایک ایسی عادت تلاش کیجیے جسے آپ نے کبھی نہیں اپنایا اور اس عادت کو عملی طور پر اختیار کرنے کے لیے ایک دن مخصوص کر لیجیے۔ تمام دن کی مشق کے بعد اس عادت کو جو آپ نے ماضی میں ہمیشہ نظرانداز کیا تھا، دیکھیں کہ آپ اگلے دن اسے عملی طور پر اختیار کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وجیہہ سواتی قتل کیس، عدالت نے شوہر کو سخت ترین سزا سنا دی
نتیجہ
ان تمام خامیوں، کمزوریوں اور نقصان دہ عادات کو ترک کرنے کا انحصار آپ کے اپنے رویے اور طرزعمل پر ہے کہ آپ انہیں ترک کرنے کے لیے کوشش کرتے ہیں یا نہیں۔ (جاری ہے)
نوٹ
یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔