بانی پی ٹی آئی کیخلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تعداد 186 تک پہنچ گئی
عمران خان کے خلاف مقدمات کی تعداد
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تعداد 186 تک پہنچ گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی اپنی انا کو قومی مفادات سے بڑا سمجھتے ہیں، این آر او نہیں ملے گا، نہیں ملے گا: طلال چودھری
پنجاب اور اسلام آباد میں مقدمات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، وزارت داخلہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 99 مقدمات درج ہیں۔ اسلام آباد پولیس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 74 مقدمات درج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں انٹر بینک مارکیٹ میں کمی
ایف آئی اے اور نیب کی رپورٹ
ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق، ایف آئی اے میں بانی کے خلاف 7 مقدمات اور انکوائریز زیرالتوا ہیں جبکہ نیب میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 3 مقدمات زیرالتوا ہیں۔
توشہ خانہ کیس اور دیگر مقدمات
توشہ خانہ فوجداری کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی اپیل بھی زیرالتوا ہے۔ بانی پر اکتوبر، نومبر اور دسمبر کے احتجاج کے تناظر میں بھی مقدمات درج ہوئے ہیں۔