چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کے 2 اجلاس آج طلب

اجلاس کا انعقاد
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے 2 اجلاس آج طلب کر لئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: رشبھ پنت آئی پی ایل تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
ججز تقرری کا معاملہ
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے ایک اجلاس میں سندھ اور پشاور ہائیکورٹ کے ججز تقرری کا معاملہ زیر غور آئے گا۔ اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ میں ججز تقرریوں کیلئے 13 ناموں پر غور کیا جائے گا جبکہ پشاور ہائیکورٹ کیلئے تین ایڈیشنل سیشن ججز اور 6 وکلا کے نام زیر غور آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سہاگ رات کو دلہن کی ادرک والی چائے نے گھر میں کہرام مچا دیا
آئینی بنچ میں شمولیت
دوسرے اجلاس میں جسٹس شاہد بلال کی آئینی بنچ میں شمولیت پر غور کیا جائے گا۔ جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین اور جسٹس جمال مندوخیل جوڈیشل کمیشن کا حصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن ٹریبونل نے این اے 263پر انتخابی عذرداری کا فیصلہ سنا دیا
اجلاس کے شرکاء
اجلاس میں وزیر قانون، اٹارنی جنرل، ممبر پاکستان بار اختر حسین، سینیٹر فاروق ایچ نائیک، شیخ آفتاب، خاتون ممبر روشن خورشید، اپوزیشن سے سینیٹر علی ظفر اور بیرسٹر گوہر علی خان شریک ہوں گے۔
جوڈیشل کمیشن کے خطوط
واضح رہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کے جوڈیشل کمیشن اجلاس مؤخر کرنے کیلئے گزشتہ روز دو خطوط سامنے آئے تھے۔ جسٹس منصورعلی شاہ کی جانب سے ایک خط چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور دوسرا خط جوڈیشل کمیشن کو لکھا گیا تھا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے اپنے خطوط میں رولز بنائے بغیر ججز تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا。