سپریم کورٹ نے مارگلہ ہلز میں غیر قانونی تعمیرات پر رپورٹ طلب کرلی
سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں غیر قانونی تعمیرات پر نوٹس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے مارگلہ ہلز میں غیر قانونی تعمیرات قائم ہونے پر سی ڈی اے سے رپورٹ طلب کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت کی اماراتی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کیس کی سماعت
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مارگلہ ہلز پر غیر قانونی تعمیرات کے کیس کی سماعت کی، جس دوران سی ڈی اے وکیل اور ڈی جی ماحولیات عدالت میں پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: مانسہرہ میں رہائشی پلازہ سے 3 نوجوانوں کی لاشیں برآمد
مونال ریسٹورنٹ کا معاملہ
اس موقع پر مونال ریسٹورنٹ کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ آئینی بینچ کے حکم پر ہمارے ریسٹورنٹ کو گرا دیا گیا، مگر مارگلہ ہلز میں ابھی 134 کے قریب ہوٹل، ریسٹورنٹس اور کھوکھے قائم ہیں۔ جس پر جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ مارگلہ ہلز پروٹیکٹڈ ایریا ہے، وہاں ہر قسم کی تعمیرات کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میر پور خاص، آٹا 137 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا
غیر قانونی تعمیرات کی تعداد
جسٹس مظہر نے سوال کیا کہ ابھی کتنی غیر قانونی تعمیرات مارگلہ ہلز میں قائم ہیں؟ وکیل میونسپل کارپوریشن نے بتایا کہ مارگلہ ہلز پر 80 سے 132 تعمیرات باقی ہیں، جبکہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں اسلام آباد کلب بھی آجاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیٹے نے دوسری شادی کے تنازع پر باپ کو قتل کر دیا
سی ڈی اے کی ذمہ داری
اس موقع پر جسٹس نعیم نے کہا کہ 1960 کے ماسٹرپلان میں سپریم کورٹ بھی مارگلہ نیشنل پارک کی حدود میں تعمیر ہوا، سی ڈی اے پہلے مونال کے اطراف میں غیر قانونی تعمیرات کو دیکھ لے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے سوال کیا کہ کیا سپریم کورٹ کا فیصلہ صرف مونال کے لئے تھا؟ عدالت نے مارگلہ ہلز میں تعمیرات سے متعلق اصول طے کر دیا ہے، سی ڈی اے اپنا کام کیوں نہیں کرتا؟ جسٹس مسرت نے کہا کہ سی ڈی اے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کیوں کر رہا ہے؟
یہ بھی پڑھیں: کراچی، سندھ سولر انرجی پروجیکٹ میں مبینہ کرپشن پر باضابطہ انکوائری کا آغاز، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری کو مراسلہ ارسال
ماحولیاتی مسائل
ڈی جی ماحولیات نے عدالت کو بتایا کہ مارگلہ ہلز میں ابھی 50 سے زائد کھوکھے چل رہے ہیں جو ماحولیاتی مسائل کا سبب بن رہے ہیں، عدالتی احکامات میں کھوکھوں کو گرانے سے روک دیا گیا تھا۔
آئینی بینچ کی کارروائی
بعد ازاں آئینی بینچ نے سی ڈی اے سے مارگلہ ہلز میں غیر قانونی تعمیرات پر رپورٹ طلب کر لی۔








