9 مئی مقدمہ: عمرا یوب، عالیہ حمزہ و دیگر کی بریت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی
عدالت کی سماعت ملتوی
سرگودھا (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی مقدمہ میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب و دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی بریت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی کردی۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان اسمبلی میں بھی تحریک انصاف پر پابندی کی قرار داد جمع
سماعت کے دوران موجودگی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی مقدمات کی سماعت ہوئی، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور ایم این اے احمد چٹھہ عدالت پیش نہ سکے، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچڑ، صنم جاوید، عالیہ حمزہ اور متعدد کارکنان بھی عدالت پیش نہ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں گھریلو جھگڑے پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا
آئندہ سماعت کے احکامات
عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عدم حاضری کے باعث بریت کی درخواستوں پر سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی۔
مقدمہ کی تفصیلات
خیال رہے کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے مقدمہ سے بریت کی درخواستوں پر سماعت کرنا تھی۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف میانوالی، کمر مشانی اور عیسیٰ خیل میں 9 مئی کو ہنگامہ آرائی کرنے اور حساس قومی املاک کو نقصان پہنچانے و توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے۔