بل گیٹس کے بچپن کی وہ عادت جس نے انہیں ارب پتی بنانے میں مدد فراہم کی

بل گیٹس کی بصیرت

نیویارک (ویب ڈیسک) مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس برسوں سے دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک ہیں مگر ان کے خیال میں اگر وہ موجودہ عہد میں پرورش پاتے تو زیادہ امکان یہی تھا کہ وہ زندگی میں ناکام ہو جاتے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ بچپن سے نوجوانی تک کے سفر کے دوران دوستوں کے ساتھ گھومتے تھے اور باہری دنیا کی کھوج کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ آئینی بنچ نے احتجاج کے دوران ہلاکتوں پر ازخودنوٹس لینے کی استدعا مسترد کردی

زندگی کی کامیابی کا راز

جیو نیوز کے مطابق بل گیٹس نے زندگی میں کامیابی کی وجہ بننے والی عادت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ موجودہ عہد کے بچے اسمارٹ فونز اور سوشل میڈیا کے باعث اپنی راہ سے بھٹک جاتے ہیں۔ ایک نئے بلاگ پوسٹ میں بل گیٹس نے بتایا کہ اگر ایک عادت ان کی زندگی کا حصہ نہ ہوتی تو وہ کبھی 3 ہزار ارب ڈالرز اثاثوں کی مالیت کمپنی مائیکرو سافٹ کی بنیاد نہیں رکھ پاتے۔

یہ بھی پڑھیں: 26 ویں آئینی ترمیم، سینیئر وکیل علی احمد کرد نے بڑا اعلان کردیا

ذاتی تجربات

انہوں نے بتایا کہ وہ بچپن سے نوجوانی تک کے سفر کے دوران دوستوں کے ساتھ گھومتے تھے اور باہری دنیا کی کھوج کرتے تھے۔ اسی طرح وہ مطالعہ کرتے تھے اور گھنٹوں اپنے کمرے میں بہت گہرائی میں جاکر سوچتے تھے۔ بل گیٹس نے بتایا کہ 'جب میں بیزاری یا تھکاوٹ محسوس کرتا یا لوگوں کے رویے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہوتا تو میں اپنے کمرے میں بند ہوجاتا اور خود کو گھنٹوں تک کتابوں یا آئیڈیاز میں گم رکھتا'۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ، 2 سپاہی شہید 4 زخمی

گہری سوچ کا اثر

ان کا کہنا تھا کہ 'فارغ وقت کو گہری سوچ اور سیکھنے کے لیے استعمال کرنے سے میں وہ بنا جو میں آج ہوں'۔ انہوں نے کہا کہ 'یہ بعد کی زندگی میں میری کامیابی کے لیے اہم ترین عادت ثابت ہوئی'۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے ڈبل ٹیکسشین ٹریٹی نظر ثانی کیس کی سماعت کے لیے 3 رکنی بینچ تشکیل دیا

کتاب کی سفارش

بلاگ پوسٹ میں بل گیٹس نے ایک کتاب The Anxious Generation کو پڑھنے کا مشورہ بھی دیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ اسمارٹ فونز اور سوشل میڈیا نے کس طرح بچوں کے دماغوں کو بدل دیا ہے۔ بل گیٹس کے مطابق تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ جسمانی کھیل کود سے بھرپور بچپن سے تخلیقی انداز سے سوچنے میں مدد ملتی ہے۔

توجہ کی طاقت

انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت مسلز کی طرح ہے اور سوشل میڈیا کے استعمال کے باعث اسے بہتر بنانا مشکل ہو جاتا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...