مریم نواز نے سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم کا باقاعدہ افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ مریم نواز کا فری سولر پینل سکیم کا افتتاح
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ مریم نواز نے سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں بھی موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
سکیم کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صوبائی سیکرٹری انرجی نے سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم کے بارے میں وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ پنجاب کے صارفین آج سے ہی ایس ایم ایس یا آن لائن پورٹل پر گھر بیٹھے مفت سولر پینل کیلئے اپلائی کرسکتے ہیں۔ اس سکیم کے تحت سال بھر میں ایک لاکھ سولر سسٹم لگائے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جو اندیشے تھے دور ہوگئے ، پاکستان میں مہنگائی کم ہونا شروع ہو گئی
صارفین کیلئے سہولیات
بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبہ بھر میں ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر سسٹم مفت دیا جائے گا۔ 100 یونٹ ماہانہ بجلی صرف کرنے والے 52 ہزار 19 صارفین کو 550 واٹ کا مفت سولر سسٹم دیا جائے گا، جبکہ 200 یونٹ تک ماہانہ بجلی صرف کرنے والے صارفین کو 1100 واٹ کا سولر سسٹم مفت ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ پہلگام، مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے بھارتی وزیر اعظم کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا
رجسٹریشن کا طریقہ
سیکرٹری انرجی نے بتایا کہ پنجاب کے بجلی صارفین فری سولر پینل سکیم کے لئے 8800 پر ایس ایم ایس بھیج کر رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ سی ایم فری سولر پینل سکیم کی رجسٹریشن کے لئے پورٹل "cmsolarscheme.punjab.gov.pk" پر آن لائن بھی اپلائی کیا جا سکتا ہے۔ صارفین کے ماہانہ بل پر درج ریفرنس نمبر اور شناختی کارڈ نمبر سے ویری فکیشن کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ کی تیاریاں، چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں اضافے کی تجویز پر حکومت نے فیصلہ سنا دیا
شفافیت اور مدد
وزیراعلیٰ پنجاب کو بتایا گیا کہ سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم میں شفافیت کے لئے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی جائے گی۔ مفت سولر پینل حاصل کرنے والے صارفین کی معاونت اور رہنمائی کے لئے ہیلپ لائن بھی قائم کی جائے گی، جبکہ سولر پینل اور انورٹر کو چوری سے بچانے کے لئے صارف کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ سے منسلک کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث اندرون و بیرون ملک 8پروازیں منسوخ
ماحولیاتی فوائد
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب میں ایک لاکھ سولر سسٹم انسٹال کرنے سے 57 ہزار ٹن کاربن کا اخراج کم ہوگا۔ فری سولر پینل سکیم سے وفاقی حکومت پر بھی سبسڈی کا بوجھ کم ہو گا۔
وزیراعلیٰ کی رائے
اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ فری سولر پینل سکیم کا مقصد عوام کو مہنگی بجلی سے مستقل ریلیف دینا ہے۔ فی یونٹ 14 روپے سبسڈی سے پنجاب کے 73 لاکھ صارفین مستفید ہوئے، صوبے کے وسائل عوام کی سہولت اور ریلیف کے لئے ہی خرچ ہوں گے。