بانی نے دو مطالبات رکھے ہیں، سپریم کورٹ کے ججز کے نیچے جے آئی ٹی بنائی جائے،علیمہ خان
علیمہ خان کے مطالبات
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی نے دو مطالبات رکھے ہیں، سپریم کورٹ کے ججز کے نیچے جے آئی ٹی بنائی جائے، جے آئی ٹی 9 مئی اور 26 نومبر سانحات کی تحقیقات کرے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا نتیجہ خیز مذاکرات تک احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ
میڈیا سے گفتگو
اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ اگر مذاکرات کے لیے اسٹیبلشمنٹ آفر دیتی ہے تو مذاکراتی کمیٹی مذاکرات کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جناح ایونیو پر جو آپریشن ہوا اس میں ڈیڑھ سو لوگ لاپتہ ہیں، 26 نومبر کو سنائپر سے لوگوں کو شہید کیا گیا۔
نظام کی حالت
علیمہ خان نے کہاکہ اس نظام میں کوئی سرمایہ کاری نہیں آئے گی اور نہ ہی تحفظ ہوگا، آگے کے دن بہت برے ہیں۔ بجلی گھر انہی لوگوں کے ہیں جو ملک کو کنٹرول کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا اعتراض ہے کہ صرف 12 لوگ شہید نہیں ہوئے، جمہوریت، قومی اسمبلی، عدلیہ اور میڈیا کو زمین بوس کردیا گیا ہے۔