بہاؤ چیخ رہے ہیں تڑپ رہے ہیں بھنور۔۔。
آخری آس
بس ایک آخری جینے کی آس چھوڑ گیا
جو اس کے نام ہے منسوب سانس چھوڑ گیا
یہ بھی پڑھیں: پاک چین دوستی فولاد کی طرح مضبوط اور آزمودہ ہے: مریم نواز
فراتِ حسن
فراتِ حسن کو وہ بد حواس چھوڑ گیا
جنوں پسند تھا صحرا میں پیاس چھوڑ گیا
یہ بھی پڑھیں: دریا کنارے 10 طاقتور شخصیات کے ریزورٹ بچانے کے لیے پوری پوری بستیاں اجاڑ دی گئیں: مصدق ملک
محفل کی رونق
سنا ہے اس کو ستاتی ہے رونقِ محفل
وہ اک مکین جو گھر کو اداس چھوڑ گیا
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
نیا ادب
ادب کے نام پہ شاعر جدید لہجے کا
سماعتوں میں غزل بے لباس چھوڑ گیا
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے اپنے ارکان کی رکنیت معطلی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
سفر کی دھوپ
سفر میں دھوپ کے سورج نے یوں فریب دیا
ہمیں ہمارے ہی سائے کے پاس چھوڑ گیا
یہ بھی پڑھیں: اصفہان کی نیوکلیئر لیبارٹری پر بنکر بسٹر بم نہیں گرائے گئے، جنرل ڈین کین کی سینیٹرز کو خفیہ بریفنگ
حسیں خواب
بنے گئے ہیں حسیں خواب نوکِ مژگاں پر
کسان آنکھ میں اب کے کپاس چھوڑ گیا
یہ بھی پڑھیں: عظمیٰ بخاری نے لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح کر دیا
بلندیوں کی باتیں
بلندیوں پہ تھا وہ میرے ساتھ چڑھتے ہوئے
ڈھلان اترتے ہوئے نا سپاس چھوڑ گیا
یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈز کیس: اپیلیں مقرر کرنے سے متعلق ڈپٹی رجسٹرار سے پالیسی طلب
اداس منظر
بہاؤ چیخ رہے ہیں تڑپ رہے ہیں بھنور
ندی میں کون یہ منظر اداس چھوڑ گیا
یہ بھی پڑھیں: کمل میر نے فواد خان کو اپنا کرش قرار دیدیا
ادب برائے تفنن
ادب برائے تفنن کا بادہ کش اشہر
سخن کی میز پہ جوٹھے گلاس چھوڑ گیا
کلام
کلام : نوشاد اشہر اعظمی (بلریا گنج اعظم گڑھ، بھارت)








