میں بھاگنے والی عورت نہیں ، مجھے ڈی چوک میں اکیلا چھوڑ دیا گیاتھا، بشریٰ بی بی

بشریٰ بی بی کا بیان

چارسدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ "میں بھاگنے والی عورت نہیں، مجھے ڈی چوک میں اکیلا چھوڑ دیا گیاتھا۔"

یہ بھی پڑھیں: شادی میں بلا کر تین افراد نے مقامی فنکارہ کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا

تاج الدین کے گھر پر آمد

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بشریٰ بی بی کی اسلام آباد دھرنے میں جاں بحق تاج الدین کے گھر پر آمد ہوئی۔ بشریٰ بی بی نے تاج الدین کے ورثا کو ایک کروڑ کا چیک دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اور پی ٹی آئی رہنما کو جیل سے رہا کردیا گیا، کارکنوں کی جانب سے ہوائی فائرنگ

اکیلے پن کا ذکر

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ بی بی نے کہا کہ "خان کیلئے نکلنے والوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑ سکتی تھی، میں نے صرف آپ کو بتانا ہے کہ میں وہاں اکیلی تھی۔"

ڈی چوک کے حالات

انہوں نے مزید کہا، "وہ ڈی چوک زبردستی خالی کرا رہے تھے، سمجھ نہیں آ رہا تھا لوگ جھوٹ کیوں بول رہے تھے۔ کسی کو نہیں پتہ تھا کہ میری گاڑی کون سی ہے۔"

انہوں نے وضاحت کی کہ "ڈی چوک پر رات ساڑھے 12 بجے میں اپنی گاڑی میں تھی، میں وہاں سے نہیں ہٹی تھی کیونکہ خان نے ہٹنے کا نہیں کہا تھا۔ میں نے سب کو کہا تھا مجھے اکیلا نہیں چھوڑنا، مجھے سب نے چھوڑ دیا تھا، بہت سے لوگ گواہ ہیں۔"

یہ بھی پڑھیں: سونا 2ہزار روپے فی تولہ مہنگا، قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

فائرنگ کا واقعہ

بشریٰ بی بی نے مزید کہا، "جب میں وہاں سے نہیں جا رہی تھی تو سیدھی میری گاڑی پر فائرنگ ہوئی، باقی قافلہ بعد میں آیا۔" انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ "شہدا کے گھر جانا ہے، ورکرز بانی کے نام پر شہید ہوئے۔" شہادتوں کی وجہ سے وہ بہت تکلیف میں تھیں۔

پٹھانوں کی غیرت مندی

ان کا کہنا تھا کہ "پٹھانوں نے ہمیشہ غیرت مندی کا ثبوت دیا۔"

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...