گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ مگر کتنا؟ جانئے

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ
لاہور (ویب ڈیسک) دو ماہ کے دوران گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 20 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اوپن مارکیٹ کے بعد یوٹیلٹی سٹوز پر بھی خوردنی تیل کے دام بڑھ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی چوک سے فرار علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی کی مانسہرہ میں پناہ، ہنگامی پریس کانفرنس کرینگے
مہنگائی اور حکومتی دعوے
سماءٹی وی کے مطابق ایک طرف مہنگائی میں کمی کے حکومتی دعوے تو دوسری طرف اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں بے قابو ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ٹو کیس: عدالت نے ایف آئی اے کو کل تک پراسیکیوٹر نامزد کرنے کا حکم دیا
فیصل آباد میں قیمتوں کی صورت حال
فیصل آباد میں گھی کی فی کلو قیمتوں میں 30 روپے سے لے کر 120 روپے جبکہ کوکنگ آئل میں 50 روپے سے لے کر 100 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے، جس سے لوگوں کا بجٹ پھر سے متاثر ہونے لگا۔
بین الاقوامی مارکیٹ کا اثر
ڈیلرز کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں را میٹریل مہنگا ہونے سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی گھی کی فی کلو قیمت میں 40 جبکہ کوکنگ آئل کی قیمت میں 55 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔