کراچی کے شہریوں کے لیے شادی کی تقریبات پر بھی ٹیکس لگادیا گیا
نئے ٹیکس کا نفاذ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد کے باسیوں پر ایک اور نئے ٹیکس کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اب شادی ہال کی بکنگ پر ود ہولڈنگ ٹیکس بھی ادا کرنا ہوگا کیونکہ ایف بی آر حکام نے شادی کی تقریبات پر بھی ٹیکس لگادیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ بارش کے باعث منسوخ
ٹیکس کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق شادی کی تقریبات پر دس فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس وصولی کا فیصلہ شادی ہال مالکان اور ایف بی آر حکام کی ملاقات میں ہوا۔ صدر شادی ہال ایسوسی ایشن رانا رئیس کے مطابق، شادی ہال پر تقریب کرنے پر پارٹی سے دس فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لیا جائے گا۔
ایف بی آر کی ہدایات
ود ہولڈنگ ٹیکس لینے کا فیصلہ ایف بی آر حکام کی ہدایت کے تحت کیا گیا ہے۔ شادی ہال کے کرائے کے علاوہ دس فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ ود ہولڈنگ ٹیکس کی رقم کا شادی ہال مالکان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔