نیپرا نے بجلی سستی کرنے کا اعلان کر دیا

بجلی کی قیمت میں کمی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیپرا نے بجلی صارفین کے لیے ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 14 پیسے کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کے تحت صارفین کو ریلیف اکتوبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فراہم کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ایمن زمان کا شوہر مجتبیٰ لاکھانی سے علیحدگی کا اعلان
درخواست اور عوامی سماعت
نوٹیفکیشن کے مطابق سی پی پی اے نے 1 روپے 1 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کرائی تھی۔ نیپرا نے اس درخواست پر 26 نومبر 2024 کو عوامی سماعت کی۔ فیصلے کا اطلاق ڈسکوز کے 100 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والے تمام صارفین پر ہوگا، جبکہ لائف لائن صارفین کے الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر یہ اطلاق نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو قید تنہائی میں رکھنے کے اسد طور کے دعوے پر بلاگر شاہد خان نے ملاقاتوں کی تفصیلات شیئر کر دیں
ونٹر پیکج کی منظوری
دوسری جانب نیپرا نے بجلی صارفین کے لیے ونٹ پیکج کی منظوری بھی دے دی ہے۔ ونٹر پیکج سے صنعتی نیٹ میٹرنگ اور ویلنگ صارفین بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ وفاقی حکومت کی درخواست میں صنعتی نیٹ میٹرنگ اور ویلنگ صارفین کو شامل نہیں کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے کتنے جہاز مار گرائے گئے اور کتنے اہداف کو انگیج کیا گیا۔۔۔؟ ایئر مارشل (ر) ارشد ملک نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
یونٹ کی قیمت اور بچت
ونٹر پیکج کے تحت گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافی یونٹ کی قیمت 26 روپے 7 پیسے ہوگی۔ نیپرا کے مطابق گھریلو صارفین کو بجلی کے کم سے کم اضافی استعمال پر 30 فیصد یا 11 روپے 42 پیسے فی یونٹ بچت ہوگی، جبکہ زیادہ سے زیادہ اضافی استعمال پر 50 فیصد یا 26 روپے فی یونٹ کی بچت ہوگی۔ صنعتی صارفین کو بجلی کے کم سے کم اضافی استعمال پر 18 فیصد یا 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ بچت ہوگی، اور زیادہ سے زیادہ اضافی استعمال پر 37 فیصد یا 15 روپے 5 پیسے فی یونٹ کی بچت ہوگی۔
ونٹر پیکج کی میعاد
ونٹر پیکج کی میعاد 3 ماہ دسمبر تا فروری تک ہوگی۔ ونٹر پیکج کا فیصلہ نوٹیفکیشن سے پہلے وفاقی حکومت کو مطلع کر دیا گیا ہے۔