فیصل واوڈا کا جنرل فیض حمید سے متعلق تہلکہ خیز دعویٰ

فیض حمید پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید پر آئندہ پانچ سے سات دنوں میں فرد جرم عائد کردی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعہ، وزیراعظم پاکستان نے بھارت کو غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کردی
عمران خان کی سول نافرمانی کی کال
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے 14 دسمبر سے سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کی کال دی ہے۔ اس کی وجہ جنرل فیض حمید ہی ہیں، کیونکہ بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ 14 دسمبر کے بعد فیض حمید کی خبر آنے والی ہے۔ فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ فیض حمید کی خبر 14 دسمبر سے پہلے ہی آجائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: اینکر عائشہ جہانزیب سے متعلق یوٹیوب چینل پر نازیبا الفاظ، ملزم حسیب سجاد خان کی عبوری ضمانت خارج
فیض حمید کی پاور اور احتساب
انہوں نے کہا کہ فیض حمید کو کورٹ مارشل کے ساتھ ساتھ سزا بھی ہوگی، فیض حمید طاقتور شخصیت تھے ان کا احتساب ہوگا تو بڑے سیدھے ہو جائیں گے۔
عمران خان کا موقف
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کبھی کرپشن نہیں کی بلکہ ان کے نام پر کرپشن کی جاتی رہی ہے، وہ بانی پی ٹی آئی کو مرنے نہیں دے سکتے۔