انسانی فطرت کی اصطلاح اس لیے گھڑی گئی ہے کہ کنویں کے مینڈک بنے رہیں، بہانے بناتے رہیں کوئی نئی چیز تخلیق کریں نہ ہی اچھی عادت اپنائیں

مصنف اور ترجمہ

مصنف: ڈاکٹر وائن ڈبلیو ڈائر
ترجمہ: ریاض محمود انجم
قسط: 70

یہ بھی پڑھیں: ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کے والد انتقال کر گئے

انسانی فطرت اور جدید سوچ

چند حتمی خیالات و نظریات
اس کائنات میں انسانی فطرت جیسی کوئی شے موجود نہیں ہے۔ انسانی فطرت کی اصطلاح اس لیے گھڑی گئی ہے کہ انسان کنویں کے مینڈک بنے رہیں، بہانے بناتے رہیں اور کوئی نئی چیز تخلیق نہ کریں اور نہ ہی کوئی اچھی عادت و رویہ اپنائیں۔ آپ اپنے روئیے، عادات اور طرزہائے عمل کا مجموعہ ہیں اور آپ اپنے وجود کی ہر علامت اور شناخت کو ایک نئی پہچان اور ایک نیا نام دے سکتے ہیں یعنی “اب میں نے…… فیصلہ کر لیا ہے!“

یہ بھی پڑھیں: دسمبر کے دوسرے ہفتے میں “بریک تھرو” کا امکان ہے

اپنی شناخت کا تعین

اس باب کے ابتدائی سوال کو یاد کیجیے، آپ کون ہیں؟ اور آپ اپنی ذات کا اظہار کس طرح کرتے ہیں۔ اپنی ان شناختوں اور علامتوں کے لیے کچھ اچھے نام سوچیے جنہیں دوسروں نے آپ کے لیے مخصوص کر رکھا ہے یا پھر وہ شناختیں اور علامتیں، جنہیں آپ ابھی تک اپنے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ یہ بھی ممکن ہے کہ آپ کے بچپن کے روئیے اور عادات آپ کی زندگی میں کامرانی اور کامیابی کے راستے میں رکاوٹ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ نیلم نے گووندا کے ساتھ تعلقات کی خبروں پر پہلی بار خاموشی توڑ دی

مرلن کا اقتباس

اس ضمن میں مرلن کا ایک اقتباس ملاحظہ کیجیے جو اس نے تعلیم و تربیت کے حوالے سے تحریر کیا ہے:
”مرلن نے زور زور سے سانس لیتے ہوئے جواب دیا: ”اداس اور غمگیں ہونے کے لیے سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ کسی نہ کسی چیز کے متعلق تعلیم و تربیت حاصل کی جائے۔ کائنات میں صرف یہی ایک چیز ایسی ہے جو کبھی ناکام نہیں ہوتی۔ آپ عمررسیدہ بھی ہو سکتے ہیں اور آپ کے اعضاء پر لرزہ بھی طاری ہو سکتا ہے، آپ رات کو اپنی شریانوں میں تغیر و تبدیلی کے باعث بے خوابی میں بھی مبتلا ہو سکتے ہیں، آپ کا واحدمحبوب آپ سے بے وفائی کر سکتا ہے، آپ اس کائنات میں اپنے لیے مصائب کے پہاڑ دیکھ سکتے ہیں یا آپ کی عزت، بدمعاش لوگوں کے ہاتھ پامال بھی ہو سکتی ہے…… لیکن اس کائنات میں پھر بھی ایک چیز باقی رہتی ہے اور وہ ہے تعلیم و تربیت۔ آپ تعلیم و تربیت حاصل کریں کہ اس کائنات میں اس کے باعث آپ کے لیے فائدے کے ہی فائدے ہیں۔ یہ ایک ایسی چیز ہے جس کے باعث ذہن نہیں تھکتا اور نہ ہی اس کی توانائی ضائع ہوتی ہے۔ اس تعلیم و تربیت کے باعث آپ کو اذیت بھی نہیں سہنی پڑتی، نہ ہی آپ کو کسی خوف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تعلیم و تربیت خاص طور پر ایک ایسی چیز ہے جو صرف اور صرف آپ ہی کے لیے ہے۔ آپ دیکھیں اور جائزہ لیں کہ بیشمار چیزیں آپ کے سیکھنے کے لیے موجود ہیں۔ سائنس، علم فلکیات، قدرتی تاریخ، ادب، حیاتیات، طب، علم نظریات، جغرافیہ، تاریخ، معاشیات اور پھر آپ علم ریاضی بھی سیکھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سپیشل ہیروز کی حوصلہ افزائی اور معاونت کرنا اجتماعی ذمہ داری ہے: مریم نواز

سیکھنے کی قوت

آپ کی جو بھی شناخت و علامت، جو آپ کو سیکھنے کے عمل سے دور رکھتی ہے، ایک لعنت کے سوا کچھ نہیں، لہٰذا آپ تعلیم و تربیت اور سیکھنے کے عمل کے ذریعے اپنی کمزوریوں، خامیوں، نقصان دہ اور ضرررساں عادتوں کو تبدیل کر کے مثبت اور مفید رویے اور عادات اختیار کر سکتے ہیں۔

اختتام

(جاری ہے)
نوٹ: یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...