فیصل آباد میں خاتون کے اغوا کا مقدمہ لیکن دراصل وہ کہاں تھی؟ یقین کرنا مشکل

فیصل آباد میں اغواء کا مقدمہ
فیصل آباد (ویب ڈیسک) فیصل آباد میں شوہر نے بیوی اور بیٹی کے اغواء کا مقدمہ درج کروادیا، تاہم خاتون بیٹی سمیت عمرے پر چلی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہوگا، تین نومبر تک جاری رہے گی
پولیس کی تحقیقات
روزنامہ جنگ کے مطابق جی سی یونیورسٹی کی طالبہ کے 3 سال کی بیٹی سمیت مبینہ اغواء کے واقعے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون اور اس کی بیٹی کا سراغ لگا لیا، دونوں سعودی عرب میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مردان میں چھری کے وار سے 2خواجہ سرا قتل
خاندانی تنازعہ
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون خاوند کو بتائے بغیر بیٹی کے ساتھ عمرہ ادا کرنے سعودی عرب گئی ہے، میاں بیوی کے درمیان گھریلو تنازع چل رہا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔
مقدمے کی تفصیلات
پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر نے بیوی اور بیٹی کے لاپتا ہونے پر تھانا گلبرگ میں اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا۔