ماہرہ خان , شاہ رخ خان کے بارے میں سوالات سے کیوں گریزکرتی ہیں؟ وجہ بتادی
ماہرہ خان کا بالی ووڈ میں تجربہ
لاہور (ویب ڈیسک) ٹیلنٹڈ پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلمی اداکارہ ماہرہ کو بالی ووڈ میں سپراسٹار اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم “رئیس“ میں کام کرنے کا تجربہ بھی حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے لوگ اور کھانا بھی بہت اچھا تھا، صرف ایک بات کی شکایت ہے کہ یہاں سے معلومات نکلوانا بہت مشکل تھی اور میں جانتی ہوں کہ یہ مذاکرات کی حساسیت کے باعث کیا گیا تھا، ترکیہ کی خاتون صحافی ڈینس کلچلی اولو
عالمی اردو کانفرنس 2024
حال ہی میں ماہرہ خان کو عالمی اردو کانفرنس 2024 میں دیکھا گیا جس کی میزبانی وسیم بادامی اور تابش ہاشمی نے کی۔ پوڈ کاسٹ میں ماہرہ خان نے شاہ رخ خان سے متعلق سوالات کے بارے میں جواب دینے سے ہچکچانے کی وجہ بتا دی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں پہلی مرتبہ اینٹی ڈرون یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ، فوری طور پر سائبرکرائم سیل قائم کرنے کا حکم، خصوصی ڈیش بورڈ بھی قائم
ماہرہ خان کی باتیں
اس بارے میں بات کرتے ہوئے ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ میں خود سے ان کے بارے میں کبھی کوئی بات نہیں کرتی ہوں البتہ جب کوئی ان سے متعلق مجھ سے سوال پوچھتا ہے تو مجھے اس کا جواب دینا پڑتا ہے اور پھر لوگ کہتے ہیں کہ وہ ان کے بارے میں کافی جنونی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے نے ملک بھر میں 58 لاکھ سے زائد غیر فعال سموں کو بلاک کردیا
سوالات سے گریز
ماہرہ خان نے مزید کہا کہ، یہی وجہ ہے کہ میں ان سے توقع کرتی ہوں کہ وہ مجھ سے ان کے بارے میں سوال نہیں کریں، کیونکہ وہ کچھ پوچھیں گے تو مجھے بولنا پڑے گا پھر وہ کہتے ہیں کہ میں اس کے بارے میں بات کرنا چاہتی ہوں، جس کا آغاز میں خود سے نہیں کرتی۔
ویڈیو پیشکش








