سموگ میں نمایاں کمی، فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا پاکستان میں تیسرا نمبر،دنیا میں نویں نمبر پر آگیا

سموغ کی شدت میں کمی
لاہور(آئی این پی) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سموگ کی شدت میں کمی آگئی۔ فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور پاکستان کے آلودہ شہروں میں تیسرے نمبر پر آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: چرسی دلہن، سہاگ رات پر دلہن نے منہ دکھائی میں بیئر اور چرس مانگ لی، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایئر کوالٹی انڈیکس کی صورت حال
لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی اوسط شرح 181 ریکارڈ کی گئی، جبکہ پشاور 296 اے کیو آئی کے ساتھ پہلے اور کراچی 188 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا بھر کے آلودہ شہروں میں 9ویں نمبر پر چلا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کے صدارتی انتخابات اور آپ کے سوالات
موسمیاتی پیش گوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 7 اور زیادہ سے زیادہ 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ شہر میں 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کے حساب سے ہوا چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد تک جا پہنچا۔
بارش کی توقعات
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں 8 اور 9 دسمبر کو بارش کا امکان ہے جس سے فضائی آلودگی میں مزید کمی آئے گی۔