چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود کی زیر صدارت فیک نیوز کے تدارک کیلیے سنئیر صحافیوں، ایڈیٹرز، تجزیہ کاروں، اینکرز رپورٹر پر مشتمل گروپ کے ساتھ ڈائیلاگ
فیک نیوز کے تدارک کے حوالے سے ڈائیلاگ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود کی صدارت میں فیک نیوز کے تدارک کے حوالے سے ایک اہم ڈائیلاگ کا اہتمام کیا گیا۔ رانا مشہود احمد خان کا کہنا تھا کہ فیک نیوز کی روک تھام کے لیے حکومت سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کے روڈ میپ پر گامزن ہیں، اور ملک میں سعودی عرب کی جانب سے 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا قوی امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موجودہ حکومت جائز نہیں، آئین پاکستان میں ترمیم کیسے کر سکتے ہیں؟ شبلی فراز
محتاط مذاکرہ
ملک کو درپیش بڑے چیلنج فیک نیوز سے نمٹنے پر لاہور کے نجی کلب میں ملک کے سینئر صحافیوں، ایڈیٹرز، تجزیہ کاروں، اینکرز، اور رپورٹرز کے ساتھ ڈائیلاگ کا اہتمام کیا گیا۔ چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام فیک نیوز کے خاتمے اور تدارک کے حوالے سے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے وفاقی حکومت، خصوصاً وزیراعظم شہباز شریف کے سفارتی محاذ میں کامیابیوں سے شرکاء کو آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: عرب کہاں ہیں؟ فلسطین کے مسلم ہمسائے ماضی کی طرح اس کی حمایت کیوں نہیں کر رہے؟
فیک نیوز کے اثرات
چیئرمین رانا مشہود کا کہنا تھا کہ حکومت کو درپیش چیلنجز میں فیک نیوز بھی ایک بڑا مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ جھوٹی خبروں اور سوشل میڈیا ٹرولنگ سے پاکستان کی بدنامی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گمراہ کن جھوٹی خبروں کو ختم کرنے کے لیے سخت کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف جلد سینئر صحافیوں سے ملاقات کریں گے اور اس ڈائیلاگ میں ہونے والی گفتگو اور تجاویز اُن کے سامنے پیش کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ
شرکاء کی تجاویز
ڈائیلاگ میں مجیب الرحمان شامی، حفیظ اللہ نیازی، کامران شاہد، منصور علی خان، نصراللہ ملک، افتخار احمد، پرویز بشیر، حبیب اکرم، رضوان رضی، عمران شفقت، مزمل سہروردی، اور نجم ولی خان سمیت متعدد سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔ فیک نیوز کے تدارک کے حوالے سے سینئر صحافیوں نے تجاویز پیش کیں اور جعلی خبریں پھیلانے والوں کے لیے سخت سزاؤں کے نفاذ پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ثانیہ مرزا نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی
حکومتی اقدامات کی ضرورت
شرکاء نے حکومت کو فیک نیوز کے تدارک کے لیے سنجیدہ کوششوں کےلیے مختلف آراء پیش کیں۔ انہوں نے موجودہ حالات میں ڈیجیٹل میڈیا کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا اور مزید سیشنز کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا، تاکہ فیک نیوز کے خاتمے کے لیے مل کے ایک قومی بیانیہ بنایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر یعقوب کو علوم پر بہت دسترس حاصل ہے، کالا باغ ڈیم کے حق میں مضبوط دلائل دیتے ہیں، اس موضوع پر ان کی کئی کتابیں بھی شائع ہو چکی ہیں
سیاسی تناظر
شرکاء کا کہنا تھا کہ ملک میں گزشتہ 2 سال سے ایک سیاسی جماعت اور ان کے سوشل میڈیا کارکنوں کی جانب سے جھوٹی اور من گھڑت خبروں کا پھیلاؤ ایک بڑا مسئلہ ہے۔ اگر اس سلسلے کو آپسی رابطے اور باہمی کوشش سے نہیں روکا گیا تو اس کے انتہائی خطرناک نتائج سامنے آئیں گے۔
یادگاری شیلڈ
میڈیا ایڈوائزر عاصم نصیر نے ڈائیلاگ کے کامیاب انعقاد پر وفاقی وزیر اطلاعات کی جانب سے رانا مشہود احمد خان کو یادگاری شیلڈ بھی دی۔