آئی ایم ایف سے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگانے کی کوئی بات نہیں ہو رہی، سینیٹر محمد اورنگزیب
معاشی بہتری کے لیے آئی ایم ایف سے بات چیت
کراچی (آئی این پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگانے کی کوئی بات نہیں ہو رہی۔ حکومت کی مفید پالیسیوں کی بدولت ملک میں معیشت کی حالت بہتر ہو رہی ہے، مہنگائی میں بتدریج کمی دیکھی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا ذہنی بیماری کی ادویات خواتین کی تولیدی صحت پر اثرانداز ہو سکتی ہیں؟
میکرو اکنامک استحکام کی اہمیت
میکرواکنامک استحکام آنے سے ملک کو فائدہ ہوتا ہے، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں۔ حکومت کسی کی بھی ہو، معاشی ترقی کے لیے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
زرعی اور ریٹیل سیکٹر میں اصلاحات
انہوں نے کہا کہ زرعی اور ریٹیل سیکٹر کو بھی ٹیکس نیٹ میں آنا ہوگا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے سرمایہ کاروں کے اعتماد بڑھنے کی رپورٹ معیشت کے لیے مثبت اشارہ ہے۔ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت پر پاکستان کے اسپن اٹیک کا خوف طاری ہونے لگا
نجی شعبے کا کردار
انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے۔ پرائیوٹ سیکٹر کو ترقی دینی ہے، یہی شعبہ معیشت کو مستحکم کرنے میں معاونت کرے گا۔ بزنس کانفیڈنس سروے جلد ریلیز کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا جمعیت اہلحدیث کے امیر پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر اظہار افسوس
شرح سود میں کمی کا اثر
شرح سود میں کمی کا فائدہ براہ راست سرمایہ کاروں کو ہوتا ہے، شرح سود میں کمی کا فیصلہ اسٹیٹ بینک نے کرنا ہے، تاہم افراط زر کم ہو رہی ہے۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اب تک ہمارے اقدامات سے سرمایہ کاروں کا حجم بڑھتا دکھائی دے رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حیدر آباد میں قومی شاہراہ پر بس نے رکشہ کو ٹکر مار دی، 2 افراد جاں بحق ، 6زخمی
برآمدات کی اہمیت
انہوں نے کہا کہ جو لوگ بھی کام کر رہے ہیں، اس میں برآمدات کا عنصر ضرور مد نظر رکھیں۔ معاشی استحکام تو آچکا لیکن اسے آگے کیسے بڑھایا جائے گا، اس کے لیے ہمیں برآمدات پر فوکس کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: سونا 2300 روپے مہنگا، فی تولہ قیمت 5 لاکھ 28 ہزار 562 روپے ہو گئی
سیاسی استحکام کے فوائد
وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی ترقی کے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاری آرہی ہے، آرامکو اور دیگر غیر ملکی کمپنیوں نے حال ہی میں سرمایہ کاری کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جھنگ ؛ بہن بھائی نے ملکر باپ کو مبینہ طور پر قتل کردیا
اسمگلنگ کی روک تھام کے اقدامات
محمد اورنگزیب نے کہا کہ اسمگلنگ پر قابو پایا جارہا ہے۔ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات اور سگریٹس کی اسمگلنگ کو قابو کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ میں بہتری
معاشی شفافیت کی اہمیت
انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس میں خامیوں یا کرپشن کو روکنے کے لیے ڈیجیٹلائزیشن کی جانب جارہے ہیں، اس حوالے سے ڈیٹا سے مدد لی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زمانۂ طالب علمی میں انڈین لڑکی ”روزی“ سے قلمی دوستی کا رشتہ استوار کرنا جو7 سال کی خط و کتابت کے باعث باہمی محبت اور پیار میں بدل گیا
عوام کی معیشتی حالت میں بہتری
محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی میں کمی سے عوام کو فائدہ ہو رہا ہے، غذائی اشیا، ٹرانسپورٹ کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں۔
ملکی مصنوعات کا فروغ
تمام ملٹی نیشنل کمپنیاں ملک میں بہتر زرمبادلہ کما رہی ہیں۔ میڈ ان پاکستان پروڈکٹس کو عالمی سطح پر متعارف کرانا ہوگا۔








