خیبرپختونخوا کے فنڈز کو ذاتی تشہیر کیلئے استعمال کرنا شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
صوبائی وزیر کا تنقید کا نشانہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے فنڈز کو اپنے ذاتی فوٹو سیشن اور تشہیر کے لئے استعمال کرنا شرمناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ثانیہ عاشق کا بریل پرنٹنگ پریس لاہور کا دورہ، نابینا طلباء کیلیے معیاری تعلیمی مواد کی فراہمی پر زور
سابق خاتون اول بشریٰ بی بی پر تنقید
عظمیٰ بخاری نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی کس حیثیت سے لوگوں میں چیک تقسیم کر رہی ہیں؟ موصوفہ کہتی ہیں، "میں بھاگی نہیں اکیلی کھڑی رہی" جبکہ بھاگنے میں تو آپ نے ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کی مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے سیاسی جماعتوں کو عدالتی نوٹس دئیے جائیں
بشریٰ بی بی کے بارے میں سوالات
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی خیبرپختونخوا سے جو لاکھوں کا لشکر لے کر آئی تھیں، وہ کہاں گیا یہ بھی قوم کو بتائیں؟ 5 اکتوبر کے فیڈریشن پر حملے پر کے پی سرکار کا 81 کروڑ روپے خرچہ آیا، جبکہ 24 نومبر کی تیسری ناکام بغاوت پر اطلاعات کے مطابق 2 ارب سے زائد خرچ ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان پر ہونیوالی سختیاں آئین کے مطابق ختم کی جائیں، مولانا عطا الرحمان
بھاگنے کی کہانی
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ 26 نومبر کی رات ساڑھے 10 بجے بشریٰ بی بی کو ڈی چوک سے بھاگتے ہوئے پوری قوم نے دیکھا، پورا میڈیا گواہ ہے کہ رات سوا گیارہ بجے تک ڈی چوک کلیئر تھا، بشریٰ بی بی خود کلثوم پلازہ سے آگے نہیں گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 4 نئے پولیو کیسز کی تصدیق، رواں سال تعداد 55 سے 65 تک بڑھنے کا خدشہ
بشریٰ بی بی کی گاڑی پر حملہ
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ان کے اپنے ورکرز نے بشریٰ بی بی کے فرار ہونے پر ان کی گاڑی پر پتھر اور ڈنڈے مارے تھے، اور ان کے اپنے ورکرز نے ان کی گاڑی کے ٹائر پنکچر کئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے جس میں بشریٰ بی بی گاڑی تبدیل کرکے بھاگیں۔
عدالت میں عدم پیشی
انہوں نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی سرکاری مال پر عیاشی کر رہی ہیں لیکن جب عدالت بلائے تو بیمار ہو جاتی ہیں، اور دس سماعتوں سے بشریٰ بی بی گرفتاری کے خوف سے عدالت میں پیش نہیں ہو رہیں۔