بلاول کے پی میں پیپلزپارٹی کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش نہ کریں: بیرسٹر سیف

پشاور میں بلاول بھٹو کی کوششوں پر تبصرہ
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو خیبرپختونخوا میں پیپلزپارٹی کو دوبارہ زندہ کرنے کی ناکام کوشش نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے پرویز الٰہی دور میں بنائے گئے پانچوں اضلاع کو تسلیم کر لیا
پیپلز پارٹی کا حال
بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا میں قصہ پارینہ بن چکی ہے، اے پی سی بھی پیپلز پارٹی میں نئی روح پھونکنے کی ناکام کوشش تھی۔
حکومت کی توجہ کے مسائل
انہوں نے مزید کہا کہ بلاوجہ بلاول بھٹو خیبرپختونخوا کی فکر نہ کریں، تھر میں بچے بھوک سے مر رہے ہیں جبکہ حکمران قومی دولت لوٹنے میں مصروف ہیں۔