پنجاب میں چھوٹے کاروبار کے فروغ کیلئے ”کاروبار کارڈ“ سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ ،کتنا قرض دیا جائیگا؟ جانیے

وزیر اعلیٰ پنجاب کا انقلابی معاشی ویژن

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے انقلابی معاشی ویژن کے تحت پنجاب میں چھوٹے کاروبار کے فروغ کیلئے "کاروبار کارڈ" سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میڈیم کاروبار کیلئے "چیف منسٹر آسان کاروبار فنانسنگ سکیم" پر اتفاق کیا گیا ہے۔ بزنس کارڈ سکیم کے تحت 1 سے 10 لاکھ روپے تک لون دیا جائے گا۔ "چیف منسٹر آسان کاروبار فنانسنگ سکیم" کے تحت 3 کروڑ تک قرضے دینے کی تجویز پر غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اجے دیوگن نے ساتھی اداکار اکشے کمار کو “دودھ والا” قرار دے دیا

سکیموں کے مقاصد اور خصوصیات

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سمال اور میڈیم لون سکیم کے لیے جامع پلان طلب کر لیا ہے۔ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے سمال اور میڈیم لون بلاسود قرضے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ بڑے شہروں میں سمال اور میڈیم انڈسٹری کے لیے الگ زون مختص کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ منتخب تجارتی سیکٹرز پر ترجیحی بنیادوں پر قرضے دینے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ قرض کی پہلی قسط ملنے کے بعد 3 ماہ کا گریس پریڈ بھی دیا جائے گا۔ "چیف منسٹر آسان کاروبار فنانسنگ سکیم" کے تحت 5 سال تک قرض ادا کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سموگ سے زیادہ پی ٹی آئی خطرناک ہے، فیصلہ کرلیں علیمہ باجی نے سیاست کرنی ہے یا بشریٰ بی بی نے: عظمٰی بخاری

کاروبار کارڈ کا استعمال

کاروبار کارڈ ریسٹورنٹ سمیت 10ایریاز میں ادائیگی کے لیے استعمال نہیں ہوسکے گا۔ نوازشریف آئی ٹی سٹی میں آئی ٹی سٹارٹ اپ کے لیے ترجیحاً لون مل سکے گا۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں بزنس کارڈ اور "چیف منسٹر آسان کاروبار فنانسنگ سکیم" سے متعلق امور اور تجاویز پر غور کیا گیا۔

مقامی تجارت اور صنعت کی ترقی

وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس موقع پر کہاکہ پنجاب میں تجارت اور صنعت کو فروغ دے کر روزگار کے مواقع بڑھائیں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...