پھول نگر میں زہریلی شراب پینے سے 4 افراد کی ہلاکت، وزیر اعلیٰ کا نوٹس، کریک ڈاؤن کا حکم دیدیا
واقعہ کا نوٹس
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پھول نگر میں زہریلی شراب پینے سے 4 افراد جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور انسپکٹر جنرل پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
کریک ڈاؤن کا حکم
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے زہریلی شراب کی تیاری کے سدباب کے لیے کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے زہریلی شراب کی خرید و فروخت روکنے کیلئے کارروائی تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔