منور فاروقی کے بیٹے میں کاوا ساکی بیماری کا انکشاف، یہ بچوں کو کس طرح متاثر کرتی ہے؟ وہ باتیں جو تمام والدین کو ضرور معلوم ہونی چاہئیں

بھارتی کامیڈین منور فاروقی کا بیٹا

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کامیڈین منور فاروقی نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ ان کے بیٹے میکائیل کو ڈیڑھ سال کی عمر میں ایک نایاب بیماری کی تشخیص ہوئی تھی۔ جینس سیکویرا کے ساتھ ایک پوڈکاسٹ پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنے بیٹے کی کاواساکی بیماری سے جنگ کے بارے میں بات کی۔ کاواساکی ایک نایاب بیماری ہے جو پورے جسم میں خون کی نالیوں میں سوجن کا سبب بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حسینہ واجد: کیا بھارت بنگلہ دیش کی ‘بِن بُلائی مہمان’ کو سیاسی پناہ دینے پر غور کر رہا ہے؟

مالی مشکلات کا سامنا

نیوز 18 کے مطابق منور فاروقی نے بتایا کہ اس وقت ان کے پاس اپنے بیٹے کے علاج کے لیے رقم موجود نہیں تھی کیونکہ وہ مالی مشکلات کا شکار تھے۔ انہوں نے ذکر کیا کہ ہر انجکشن کی قیمت 25 ہزار روپے تھی جبکہ ان کے پاس صرف 700 روپے تھے۔ اداکار نے کہا، "وہ وقت مجھے اب بھی ڈرا دیتا ہے۔ میرا بیٹا اس وقت ڈیڑھ سال کا تھا۔ وہ بیمار ہوا، اور دو تین دن تک اس کی حالت بہتر نہ ہوئی۔ جب ہم نے اسے ہسپتال لے گئے، تو ہمیں معلوم ہوا کہ اسے کاواساکی بیماری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آفر آئی ہے کہ احتجاج ملتوی کردیں سب ٹھیک ہوجائے گا، عمران خان

کاواساکی بیماری کیا ہے؟

کاواساکی بیماری ایک نایاب لیکن سنگین حالت ہے جو فوری طبی توجہ کی متقاضی ہوتی ہے۔ یہ بیماری زیادہ تر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو متاثر کرتی ہے۔ اس بیماری میں خون کی نالیوں میں سوجن پیدا ہوتی ہے، جن میں وہ نالیاں بھی شامل ہیں جو دل کو خون فراہم کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ ٹیم کے پاکستان نہ آنے سے متعلق بھارتی میڈیا کا دعویٰ، خواجہ آصف کا سخت ردعمل

کاواساکی بیماری کی علامات

اس بیماری کی علامات عموماً مرحلہ وار ظاہر ہوتی ہیں:

  • پانچ دن یا اس سے زیادہ وقت تک رہنے والا شدید بخار اس بیماری کی اہم علامت ہے۔
  • بخار کے علاوہ بچوں کی چھاتی، پیٹ یا جنسی اعضا کے قریب خارش ہو سکتی ہے۔
  • آنکھیں سرخ ہو جاتی ہیں۔
  • گردن کے قریب خاص طور پر لمف نوڈز میں سوجن ہوتی ہے۔
  • جوڑوں جیسے گھٹنے یا کولہوں میں سوجن یا تکلیف ہو سکتی ہے۔
  • اس کے علاوہ، بیماری کے شدید مراحل کے دوران بچے چڑچڑے ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آپ اپنی نسلوں کیلئے کیا کرکے جارہے ہیں؛ جسٹس نعیم اختر کے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس میں ریمارکس، صوبوں سے متعلق اقدامات رپورٹ طلب

کاواساکی بیماری کی وجوہات

ماہرین اس بیماری کی وجوہات کو مکمل طور پر نہیں سمجھ سکے ہیں۔ تاہم تحقیق سے یہ اشارے ملتے ہیں کہ یہ غیر معمولی مدافعتی ردعمل کا نتیجہ ہو سکتی ہے، جو ممکنہ طور پر کسی انفیکشن کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔ ڈاکٹر زکا یہ بھی ماننا ہے کہ اس میں جینیاتی عوامل کا بھی کردار ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ اور کورین بحریہ کی بحیرۂ عرب میں مشترکہ مشقیں

کاواساکی بیماری کی تشخیص

میڈیکل ہسٹری اور ظاہری علامات کا جائزہ لینے کے علاوہ، ڈاکٹرز خون کے ٹیسٹ کے ذریعے سوزش کی جانچ کرتے ہیں اور دل کا الٹراساؤنڈ کرتے ہیں۔

کاواساکی بیماری کا علاج

اگرچہ اس بیماری کا مکمل علاج ممکن نہیں، لیکن جلد تشخیص کے ساتھ مؤثر علاج کیا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹرز Intravenous Immunoglobulin (جسمانی مدافعتی نظام کو مضبوط کرنے کے لیے اینٹی باڈیز کی منتقلی)، بخار کے علاج کے لیے اسپرین، اور دل کی نگرانی کے لیے ایکوکارڈیوگرام کا استعمال کرتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...