صحافیوں کو فارم نہیں پلاٹ بھی دیں گے : صدر فاﺅنڈرز گروپ آصف بٹ کا اہم اعلان

لاہور میں فاﺅنڈرز گروپ کا اجلاس
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافیوں کے گروپ "فاﺅنڈرز گروپ" کے سربراہ آصف بٹ نے کہا ہے کہ "فارم نہیں پلاٹ دیں گے"۔ گزشتہ روز فاﺅنڈرز گروپ کا اجلاس ہوا جس میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں شعبہ صحافت بالخصوص صحافیوں کی حالت زار پر خصوصی طور اظہار رائے کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیرو میں ایشیا پیسیفک اکانمک کارپوریشن کا اجلاس، یہ تنظیم کیا ہے اور اس کی کیا اہمیت ہے؟ آپ بھی جانیے
پریس کلب کے انتخابات 2025
اجلاس کے بعد فاﺅنڈرز گروپ اور سینئر صحافیوں نے پریس کلب کے انتخابات 2025ء کے لیے فاﺅنڈرز گروپ کی بھرپور حمایت اور انتخابی مہم چلانے کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: غیر قانونی مواد کی وجہ سے پانچ برس میں 13 لاکھ یو آر ایل بلاک کئے گئے:پی ٹی اے کا دعویٰ
آصف بٹ کا انقلابی اعلان
صدر فاﺅنڈرز گروپ آصف بٹ نے اس موقع پر اعلان کیا کہ فاﺅنڈرز گروپ صحافیوں کو فارم نہیں بلکہ پلاٹ دے گا۔ بلکہ کوشش کریں گے کہ انہیں چھت ڈالنے کے لیے بھی وسائل فراہم کیے جائیں۔ ہم صرف پریس کلب کے ممبرز کے مفادات کے لیے ہی کام نہیں کریں گے بلکہ الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے وہ تمام شعبے جو صحافیوں سے براہ راست منسلک ہوتے ہیں لیکن وہ پریس کلب کے ممبر نہیں ہیں، ان کے لیے بھی چھت فراہم کرنے کے لیے دن رات ایک کر دیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا ہاﺅسنگ سوسائٹی کا وزٹ کرانے کا اعلان بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی بہترین ٹیم کا اعلان، کوئی پاکستانی شامل نہیں
خاور نعیم ہاشمی کا نقطہ نظر
قبل ازیں خاور نعیم ہاشمی نے کہا کہ آصف بٹ نے تمام صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن حد تک پہنچ کر کام کیا ہے۔
ای ایپی ایمپلائیز ایسوسی ایشن کا بیان
صدر اے پی پی ایمپلائیز ایسوسی ایشن رانا عبدالرحمن نے کہا کہ آصف بٹ کو ہمیشہ صحافی اور کارکن دوست پایا۔ ہم فاﺅنڈرز گروپ کی کامیابی کے لیے صرف دعا ہی نہیں عملی کوشش بھی کریں گے۔