جماعت اسلامی کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے29دسمبر کوملین مارچ کا اعلان
بیت المقدس کی حمایت میں ملین مارچ
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کےلئے 29 دسمبر کو ملین مارچ کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: سوار محمد حسین شہید (نشان حیدر) کی 53ویں برسی، پاکستان کی مسلح افواج کا خراج عقیدت
پریس کانفرنس میں اظہار خیال
منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں کیونکہ اسرائیل کو امریکا کی پشت پناہی حاصل ہے۔ امریکا لاکھوں مسلمانوں کو قتل کرنے والا ملک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس؛ بانی پی ٹی آئی کی درخواست بریت کا ریکارڈ پیش، نیب پراسیکیوٹر نے وقت مانگ لیا
فلسطینی عوام کی حمایت
انہوں نے بتایا کہ اب تک 45 ہزار فلسطینیوں کو اسرائیل قتل کر چکا ہے۔ امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ قتل عام نظر نہیں آرہا اور جماعت اسلامی فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 11 سالہ بچے سے غلطی سے گولی چلنے پر ماں جاں بحق
قومی یکجہتی کی ضرورت
حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ عوام متحد ہوکر ملک کی بہتری کے لئے آگے بڑھیں۔ حکومت غیر قانونی اقدامات کرکے عوام کو تقسیم کررہی ہے۔ ملک کے خلاف کسی بھی قسم کی کوئی سازش قابل قبول نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: معاشی محاذ پر ہم بہتر پوزیشن میں آگئے ہیں: وزیر خزانہ
ٹرمپ کی دھمکیاں
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ صدارت سنبھالنے تک تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو چھوڑ دیا جائے ورنہ وہ قتل عام کریں گے، جو کہ قابل مذمت ہے۔
29 دسمبر کا ملین مارچ
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹرمپ کے رویے کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کےلئے 29 دسمبر کو اسلام آباد میں ملین مارچ ہوگا۔