چیمپئنز ٹرافی 2025 کے معاملے پر قوم کو مایوس نہیں کریں گے، محسن نقوی
چیئرمين پی سی بی محسن نقوی کا بیان
لاہور(جاذب صدیقی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے جیسے ہی چیزیں فائنل ہوئیں میڈیا کو بتا دیا جائے گا، انشاء اللہ قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 2600 سے زائد پوائنٹس کی کمی
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے تازہ ترین
آئی سی سی چیمپن ٹرافی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آج میٹنگ تھی جو ملتوی ہوگئی ہے، جیسے ہی چیزیں فائنل ہونگی میڈیا کو بتا دیا جائے گا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ انشا اللہ چیزیں بہتر ہوں گی اور قوم کو مایوس نہیں کریں گے، میں شرائط پر کوئی بات نہیں کروں گا، چیزیں پہلے آئی سی سی منظور ہوجائیں۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ پاکستان کرکٹ اور انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے بہتری ہو۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی بحریہ نے گزشتہ شب بھارتی طیارہ کا سراغ لگایا اور نگرانی میں رکھا
آئی سی سی کی اہمیت
ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی اگر پھلے پھولے گی تو پوری دنیا کی کرکٹ کو بہتری ملے گی اور اگر آئی سی سی میں کوئی رکاوٹ ہوگی تو پورے دنیا کو نقصان ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے معدنی ذخائر اعلیٰ عالمی معیار کے ہیں جو 2 لاکھ 30 ہزار مربع میل پر محیط ہیں، امریکی جریدے کا اعتراف
پاکستان کے گراؤنڈز کی بہتری
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان کے گراؤنڈ کی حالت بہتر کر رہے ہیں، جہاں گراؤنڈز نہیں وہاں زمین خرید کر گراؤنڈز بنائیں گے۔ ہمارا فوکس ہے کہ ہر شہر میں گراؤنڈ ہوں۔
پریکٹس وینیو
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ایل سی اے گراؤنڈ چیمپیئنز ٹرافی کا پریکٹس وینیو ہوگا۔








