محمود غزنوی کی طرح حملے کرتے رہیں گے، علی امین گنڈا پور کا بیان
سول نافرمانی کی تحریک کا فیصلہ
ڈی آئی خان(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ابھی سول نافرمانی کی تحریک کا فیصلہ نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی فائنل لاہور سے کس ملک منتقل ہو سکتا ہے؟ حیران کن دعویٰ!
حملوں کی شدت
ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ڈی چوک میں ہمارے کارکنوں پر سیدھی فائرنگ کی گئی، حکومت نے دفعہ 245 لگا کر ہمارے لوگوں کا قتل کرایا۔ 12 ورکرز شہید اور 107 ورکرز کا ابھی تک پتہ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آپ کی ذات کے کئی پہلو ہیں، تمام محسوسات اور احساسات ان پہلوؤں کے گرد ہی گھومتے ہیں، اپنی ذات کی قدروقیمت آپ خود ہی متعین کرتے ہیں
میڈیا کا کردار
علی امین نے کہا کہ میڈیا نے ہمارے شہداء کے جنازے نہیں دکھائے، لاپتہ ورکرز سے متعلق تحفظات ہیں۔ ہزاروں کارکن گرفتار اور زخمی ہیں۔ کارکنوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کوئی سازش پاکستان کو تباہی کی طرف نہیں لے جا سکتی: رانا مشہود
مزاحمت کی تیاری
ان کا کہنا تھا کہ پانی پت جنگ کی طرح حملے کریں گے۔ 5 حملے ہم نے کر لیے ہیں، جس طرح محمود غزنوی نے 17 حملے کیے ہم بھی اسی طرح حملے جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹرز نے بھی بحریہ ٹاؤن میں پروجیکٹ لانچ کر دیا، 1 اور 2 بیڈ اپارٹمنٹس، اتنے سستے جو آپ کو پورے بحریہ میں نہیں ملیں گے.
پشتونوں کا کردار
انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی میں پشتونوں کا کردار تھا، پشتون کشمیر آزاد کراتے ہیں تو ٹھیک اور اپنی آزادی کے لیے لڑیں تو غلط؟ فرنٹ لائن پر لڑتے ہیں اور لڑیں گے، ہم شیر ہیں اور شیر رہیں گے۔
سیاسی صورتحال
وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے مل کر گیم کی ہے، یہ ملک کے اندر نفرتیں پھیلا کر خانہ جنگی کرانا چاہتے ہیں۔ حکومت نے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا ہوا ہے۔