ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان
بارش اور برف باری کی پیشگوئی
سکردو(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک کے بالائی علاقوں میں آج رات بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔ ملک میں سب سے کم درجہ حرارت لیہہ میں منفی دس ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے 214 ارب ڈالر کے جوہری منصوبوں کا اعلان کر دیا
محکمہ موسمیات کی رپورٹ
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی بھی توقع ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ بنا ڈالا
درجہ حرارت کی رپورٹ
سب سے کم درجہ حرارت لیہہ میں منفی دس ریکارڈ۔ اسکردو منفی نو، قلات منفی سات، گوپس منفی چھ، استور، گلگت، کالام میں منفی پانچ رہا۔ بگروٹ، ہنزہ، دیر میں درجہ حرارت منفی تین، کوئٹہ میں منفی دو اور مالم جبہ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ہوا کی کوالٹی کا جائزہ
انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کی جانب سے اسلام آباد میں ایئر کوالٹی انڈیکس ایک سو چونسٹھ ریکارڈ کیا گیا جو مضر صحت ہے۔








