علی امین گنڈا پور نے بشریٰ بی بی کے اکیلے چھوڑے جانے کے دعوے کی تردید کردی
تردید کا بیان
ڈی آئی خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے اکیلے چھوڑے جانے کے دعوے کی تردید کردی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: سفاک شخص کا اپنی 2 کم عمر سوتیلی بیٹیوں پر بدترین تشدد
میڈیا سے گفتگو
ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ میں تو احتجاج والے دن پورا وقت بشریٰ بی بی کے ساتھ تھا۔ اگر وہ کسی اور کے بارے میں کہہ رہی ہیں تو اس بابت انہی سے پوچھا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: Boris Johnson Reveals Biden’s Compliment on His Wife’s Beauty
حکومت کو خبردار
انہوں نے ایک بار پھر حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پانی پت کی طرح حملے کریں گے اور فتح حاصل کریں گے۔
بشریٰ بی بی کا دعویٰ
خیال رہے کہ گزشتہ روز چارسدہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا تھا کہ مجھے ڈی چوک پر اکیلا چھوڑ دیا گیا تھا لیکن میں بھاگنے والی عورت نہیں ہوں۔








