معروف تامل اداکارہ کی بھی غیراخلاقی ویڈیو لیک، پرگیہ کا ردعمل بھی آگیا

پرگیہ ناگرا کی غیراخلاقی ویڈیو لیک
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کی ملیالم فلم انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ پرگیہ ناگرا کی بھی غیراخلاقی ویڈیو لیک ہوگئی ہے، جس کے بعد انہوں نے ’خراب ذہنیت‘ کے خلاف اپنے غصے کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیرِ پاور اویس لغاری 3 روزہ دورے پر روس روانہ
ادکارہ کی سوشل میڈیا موجودگی
آج نیوز کے مطابق گیارہ لاکھ سے زیادہ انسٹاگرام فالوورز رکھنے والی سوشل میڈیا اسٹار پرگیہ ناگرا نے 2022 میں تامل انڈسٹری میں ڈیبیو کرتے ہوئے تیلگو، تامل اور ملیالم سنیما میں اپنا نام بنایا ہے۔اگرچہ مبینہ لیک ویڈیو کا ماخذ واضح نہیں ہے، لیکن اس نے پرگیہ کی ساکھ کو کافی متاثر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سانس لینے کی جنگ: بیجنگ اور لندن نے بدترین سموگ کے بحران کا حل کیسے تلاش کیا؟
پرگیہ کا ردعمل
پرگیہ نے ایک پوسٹ میں اپنی اس آزمائش کا اظہار کیا اور لکھا، ’ابھی تک یقین نہیں آرہا اور اب بھی امید ہے کہ یہ صرف ایک برا خواب ہے جس سے میں جاگ جاؤں گی، ٹیکنالوجی کا مقصد ہماری مدد کرنا تھا ہماری زندگی کو دکھی بنانا نہیں تھا‘۔
پرگیہ کی خواہشات
پرگیہ نے لکھا، ’اُن بری ذہنیت والوں پر صرف افسوس کیا جا سکتا ہے جو اس طرح کا اے آئی مواد بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کا غلط استعمال کرتے ہیں اور ان لوگوں پر بھی جو اسے پھیلانے میں مدد کرتے ہیں!‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’اس سب کے ذریعے مضبوط رہنے کی کوشش کر رہی ہوں، اور ان تمام لوگوں کی شکر گزار ہوں جو ان لمحات میں میرے ساتھ ہیں۔ میں امید کرتی ہوں اور دعا کرتی ہوں کہ کسی دوسری عورت کو ایسی آزمائش سے نہ گزرنا پڑے، اور آپ سب محفوظ رہیں‘۔