آسٹریلوی بولرز نے بھارتی بیٹرز کا غرور خاک میں ملادیا، 10 وکٹوں سے روند دیا
آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان باڈر گواسکر ٹرافی
ایڈیلیڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان بارڈر گواسکر ٹرافی کا دوسرا ٹیسٹ میچ تین دنوں میں ختم ہوگیا۔ ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آسٹریلیا نے پنک بال ٹیسٹ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے پچھاڑ کر پانچ میچوں کی سیریز 1 سے برابر کردی۔
یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ میں خاتون نے شوہر اور باپ کے ساتھ مل کر آشنا کو قتل کردیا
میچ کی تفصیلات
ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے پنک بال ٹیسٹ کے تیسرے روز بھارت نے آسٹریلیا کو جیت کے لئے صرف 19 رنز کا ہدف دیا، جو کہ کینگروز نے بغیر کسی نقصان کے با آسانی حاصل کرلیا۔ بارڈر گواسکر ٹرافی کا دوسرا ٹیسٹ ایڈیلیڈ میں کھیلا گیا، میچ کا ٹاس بھارت نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، جو احتجاج کے لیے آئے گا گرفتار ہوگا، وزیر اطلاعات عطاء تارڑ
بھارت کی کارکردگی
پنک بال ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھارت کی ٹیم 180 رنز پر ڈھیر ہوگئی جبکہ اس کے سات کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ بھارت کی جانب سے نتیش کمار ریڈی 42، کے ایل راہل 37، شبمن گل 31، ایشون 22، اور رشبھ پنٹ 21 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے ایک اور مقدمے میں شاہ محمود قریشی و دیگر پر فرد جرم عائد
آسٹریلیا کی شاندار بولنگ
آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے 6، پیٹ کمنز اور اسکاٹ بولانڈ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 337 رنز بناکر آؤٹ ہوئی اور 157 رنز کی برتری حاصل کی، جبکہ بھارت دوسری اننگز میں 175 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔
آسٹریلیا کی فتح
آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز 57 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اسکاٹ بولینڈ نے 3 اور مچل اسٹارک نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میچ میں مچل اسٹارک نے 8 اور پیٹ کمنز نے 7 شکار کیے۔ آسٹریلیا نے 19 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے مکمل کیا اور بھارت کو 10 وکٹوں سے شرمناک شکست دے کر سیریز 1 سے برابر کردی۔