ایک اداکار نے شادی کی منتیں کرکے تھک جانے کے بعد آئمہ بیگ، حمیرا چنا کا نمبر مانگا، شازیہ منظور
شازیہ منظور کا دلچسپ انکشاف
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گلوکارہ شازیہ منظور نے انکشاف کیا ہے کہ ایک اداکار ایک ماہ تک انہیں شادی کے لیے منتیں کرتے رہے لیکن ان کے انکار کے بعد اداکار نے ان سے آئمہ بیگ، حمیرا چنا اور حمیرا ارشد میں سے کسی کا نمبر مانگا۔
یہ بھی پڑھیں: نائجیریا، موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کا گاؤں پر حملہ، 50 افراد قتل، متعدد خواتین اور بچوں کو اغوا کر لیا
ٹی وی پروگرام میں شرکت
شازیہ منظور حال ہی میں ’سنو ٹی وی‘ کے پروگرام میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر بات کرتے ہوئے شازیہ منظور نے کہا کہ انہوں نے تاحال شادی نہیں کی لیکن وہ جلد ہی رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان کے نئے آئین کا مسودہ سامنے آ گیا، بھارتی ہندوتوا نظریہ کی چھاپ، قیادت کی مخالفت کرنے پر بھی کوڑے مارے جائیں گے، انصاف پسند حلقے بلبلا اٹھے
میزبان کے سوالات پر ردعمل
پروگرام کے دوران شادی کی بات پر انہوں نے میزبان کے سوالوں پر مزاحیہ انداز میں غصے کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ وہ شادی سے متعلق باتوں پر بات نہیں کرنا چاہتیں، جب وہ شادی کریں گی تو اس کا اعلان کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: 2025 معاشی اعتبار سے ایک بدترین سال ثابت ہوا، جس نے عام آدمی کی زندگی کو بری طرح متاثر کیا، حافظ فرحت عباس
شادی کی افواہیں
پروگرام کی میزبان نے ان سے مزاحیہ انداز میں پوچھا کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ گلوکارہ نے شادی کرلی اور ان کے نکاح میں شریک ہونے والے ایک شخص نے انہیں خبر دی۔اس پر شازیہ منظور نے کہا کہ ان کے نکاح میں شریک ہونے کا دعویٰ کرنے والے شخص کو سامنے لایا جائے، جس پر میزبان اور گلوکارہ ہنس پڑیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے ایران پر حملے کی منظوری دیدی، حتمی حکم جاری نہیں کیا: امریکی اخبار
شادی کا اعلان
پروگرام میں بات کرتے ہوئے شازیہ منظور نے عندیہ دیا کہ وہ جلد ہی رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی اور شادی کا باضابطہ پہلے ہی اعلان کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی کی فیصل مسجد کے قریب ڈرون گرنے کی خبروں کی اصل حقیقت سامنے آگئی
ایک دلچسپ واقعہ
شازیہ منظور نے پروگرام میں ایک قصہ سنایا کہ کچھ عرصہ قبل پشاور کے ایک اداکار مسلسل ایک ماہ تک انہیں شادی کے میسیجز کرتے رہے، ان سے اظہار محبت بھی کرتے رہے۔گلوکارہ کے مطابق انہوں نے اداکار کے میسیجز کا کوئی جواب نہیں دیا، وہ صرف میسیجز پڑھتی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کر لیا
اداکار کی درخواست
انہوں نے بتایا کہ ایک ماہ بعد منتیں کرنے والے اداکار تھک گئے اور انہیں میسیج کیا کہ اگر آپ نے شادی نہیں کرنی تو نہ کریں لیکن وہ آئمہ بیگ، حمیرا ارشد یا حمیرا چنا میں سے کسی گلوکارہ کا نمبر انہیں دے دیں۔
گلوکارہ کی مسکراہٹ
شازیہ منظور نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ تک اداکار ان سے محبت کی باتیں بھی کرتا رہا لیکن تھک جانے کے بعد اس نے دوسری گلوکاراؤں کے نمبرز مانگنا شروع کیے۔گلوکارہ نے شادی کی پیش کش کرنے والے اداکار کا نام نہیں بتایا، تاہم کہا کہ ان کا تعلق پشاور سے ہے۔








