حکومت نے کبھی خان کی 20 دن میں رہائی کا وعدہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر نے علیمہ کا دعویٰ مسترد کردیا
چیئرمین پی ٹی آئی کا علیمہ خان کے دعووں کی تردید
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی سے متعلق ان کی بہن علیمہ خان کے دعووں کو مسترد کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: یوکرین کے خلاف جنگ میں روس کی شکست قبول نہیں، چین نے یورپی یونین کو آگاہ کر دیا
مذاکرات کا کوئی رابطہ نہیں، بیرسٹر گوہر
نجی ٹی وی جیو نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو میں چیئرمین تحریک انصاف سے سوال کیا گیا کہ علیمہ خان نے حکومت سے آپ کے مذاکرات کا ذکر کیا ہے؟ تو جواب میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میرا 24 نومبر یا اس سے قبل حکومت سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حساس صوبہ ہے،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی اشتعال انگیز ویڈیو دکھانا، آگ ہر تیل ڈالنے کےمترادف ہے،بیرسٹر گوہر
علیمہ خان کے بیان پر وضاحت
پارٹی چیئرمین نے کہا کہ حکومت سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ جب بیرسٹر گوہر سے سوال کیا گیا کہ علیمہ خان نے کہا کہ آپ نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے وقت بھی بتایا؟ تو بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ میں نے نہ تو رہائی سے متعلق کوئی بات کی نہ ذکر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: معروف قانون دان نے 26ویں آئینی ترمیم کو آئین پاکستان کے خلاف قرار دے دیا
حکومت کا 20 دنوں میں رہائی کا وعدہ
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے کبھی بھی بانی پی ٹی آئی کی 20 دن میں رہائی کا وعدہ نہیں کیا، دھرنا ختم کرنے کے بدلے بانی پی ٹی آئی کی 20 دن میں رہائی کی بات غلط ہے۔
علیمہ خان کا مؤقف
واضح رہے کہ علیمہ خان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ قافلے پہنچ گئے تو حکومت دباو¿ کا شکار ہو گئی تھی، حکومت نے دباو¿ میں آکر بیرسٹر گوہر کو عمران خان سے ملاقات کے لئے جیل بھجوایا اور کہا تھا انہیں 20 دن کے اندر رہائی کر دیا جائے گا۔








