حکومت نے کبھی خان کی 20 دن میں رہائی کا وعدہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر نے علیمہ کا دعویٰ مسترد کردیا
چیئرمین پی ٹی آئی کا علیمہ خان کے دعووں کی تردید
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی سے متعلق ان کی بہن علیمہ خان کے دعووں کو مسترد کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کار ریسنگ کر کے ویوز حاصل کرنے کا جنون امریکی یوٹیوبر کی جان لے گیا
مذاکرات کا کوئی رابطہ نہیں، بیرسٹر گوہر
نجی ٹی وی جیو نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو میں چیئرمین تحریک انصاف سے سوال کیا گیا کہ علیمہ خان نے حکومت سے آپ کے مذاکرات کا ذکر کیا ہے؟ تو جواب میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میرا 24 نومبر یا اس سے قبل حکومت سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: ایمسٹرڈیم میں فٹ بال میچ کے بعد اسرائیلی شائقین پر تشدد اور ٹیکسیاں چڑھانے کی کوشش، 62 افراد گرفتار
علیمہ خان کے بیان پر وضاحت
پارٹی چیئرمین نے کہا کہ حکومت سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ جب بیرسٹر گوہر سے سوال کیا گیا کہ علیمہ خان نے کہا کہ آپ نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے وقت بھی بتایا؟ تو بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ میں نے نہ تو رہائی سے متعلق کوئی بات کی نہ ذکر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک اور لڑکی بھارت میں اجتماعی زیادتی کا شکار
حکومت کا 20 دنوں میں رہائی کا وعدہ
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے کبھی بھی بانی پی ٹی آئی کی 20 دن میں رہائی کا وعدہ نہیں کیا، دھرنا ختم کرنے کے بدلے بانی پی ٹی آئی کی 20 دن میں رہائی کی بات غلط ہے۔
علیمہ خان کا مؤقف
واضح رہے کہ علیمہ خان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ قافلے پہنچ گئے تو حکومت دباو¿ کا شکار ہو گئی تھی، حکومت نے دباو¿ میں آکر بیرسٹر گوہر کو عمران خان سے ملاقات کے لئے جیل بھجوایا اور کہا تھا انہیں 20 دن کے اندر رہائی کر دیا جائے گا۔