احتجاج کے دوران ہمارے 12 کارکن جاں بحق، 200 لاپتہ ہیں: عمر ایوب
پشاور میں پریس کانفرنس
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و رہنما تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ اسلام آباد احتجاج کے دوران ہمارے 12 کارکن جاں بحق ہوئے، 200 لاپتہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس کا کچے میں آپریشن، موٹر وے سے اغوا ہونے والے 11 مغوی بازیاب
عمران خان سے ملاقات
پشاور میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا اسد قیصر، شبلی فراز اور شیخ وقاص اکرم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پانچ دسمبر کو عمران خان سے طویل ملاقات ہوئی تھی، میں جیسے ہی اڈیالہ جیل سے باہر نکلا تو مجھے گرفتار کر لیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: گزشتہ 12 ماہ کے دوران بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے 700 سے زائد دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا ہے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی
امن احتجاج کی صورت حال
انہوں نے کہا کہ اگلے دن عدالت نے میری رہائی کا آرڈر دیا، 24 نومبر کو ہم نے پرامن احتجاج کیا، پرامن احتجاج میں نہتے کارکنوں پر گولیاں چلائی گئیں، 12 نہتے کارکن مارے گئے، 200 سے زائد کارکن تاحال لاپتہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کلینک آن ویل اور فیلڈ ہسپتال دور دراز علاقوں میں پہنچ گئے، 392 میڈیکل ریلیف کیمپ قائم، الٹراساؤنڈ، ایکسرے اور دیگر سہولیات میسر
کارکنان کی صورتحال
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پانچ ہزار سے زائد ہمارے کارکنان گرفتار ہوئے، 13 دسمبر کو کارکنوں کے لئے دعائیہ تقریب ہو گی، 15 دسمبر کو اوورسیز پاکستانی دعا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام حملہ، مودی نے بھارتی افواج کو کارروائی کیلئے فری ہینڈ دے دیا، فالس فلیگ آپریشن کا خطرہ
حکومت کی کارروائیاں
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے زخمی کارکنان کو ڈرایا، دھمکایا جا رہا ہے، ملک میں ورچوئل مارشل لا لگا ہوا ہے، شہباز شریف کا مائنڈ سیٹ ہٹلر جیسا ہے، شہباز شریف لباس بھی ہٹلرجیسا پہنتا ہے، ملک میں ریاستی دہشت گردی کا بول بالا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی کھلاڑیوں کے لیے خوشخبری، میڈلز جیتنے پر انعامی رقم میں بڑے اضافے کا اعلان
شبلی فراز کا بیان
مرکزی رہنما تحریک انصاف شبلی فراز کا کہنا تھا کہ 8 فروری کی غلطی کی وجہ سے ملک انتشار سے دوچار ہے، اس دن ہمارا مینڈیٹ چرایا گیا، غلطی کو چھپانے کے لئے 100 جھوٹ بولے جا رہے ہیں۔
ملک کی صورتحال
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں سب کچھ تباہ و برباد ہوگیا، الیکشن کے بعد سے اب تک ملک میں استحکام نہیں آرہا ہے۔








