گلبرگ میں قائم قبحہ خانے پر پولیس کا چھاپہ ، 10خواتین سمیت18مرد گرفتار
پولیس کارروائی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گلبرگ پولیس نے ایک نجی ہوٹل میں قائم قبحہ خانے پر کارروائی کرتے ہوئے 10 خواتین سمیت 18 افراد کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: کمل میر نے فواد خان کو اپنا کرش قرار دیدیا
قحب خانہ کی تفصیلات
ایس ایچ او گلبرگ کے مطابق ملزم زوہیب نے ہوٹل کی آڑ میں قبحہ خانہ قائم کر رکھا تھا۔ خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس نے نجی ہوٹل میں چھاپہ مارا اور 18 افراد کو حراست میں لیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے قواعد و ضوابط جاری
گرفتار شدگان کی شناخت
ایس ایچ او ٹیمور عباس نے کہا کہ قبحہ خانے سے گرفتار ملزمان میں ثقلین، عمران، جمشید، واصف، سدرہ، سعدیہ، معصومہ، شایان، فوزیہ، مریم، تنویر، نرگس، رافعیہ، سونیا، یاسمین، کنول اور شہزادی شامل ہیں۔
مقدمہ اور تفتیش
ایس ایچ او کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔








