چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی 4 دسمبر کو ہوگی
چاند کی رویت کا اعلان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ماہ جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی 4 دسمبر کو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: 1857ء کی جنگ آزادی کے دوران باغیوں کو پھانسیاں دی جاتی تھیں اور لاشوں کو لٹکتا چھوڑدیا جاتا تھا
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا بیان
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ آج چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی 1446 ہجری بمطابق 4 دسمبر 2024 بروز بدھ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ایک سال میں بینکوں کے ڈپازٹس 3685 ارب روپے بڑھے گئے
اجلاس کی تفصیلات
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد کے زیرصدارت جمادی الثانی 1446 ہجری کے چاند کی رویت کے لئے زونل اجلاس ہوا جس میں کمیٹی کے اراکین اور سپارکوسمیت محکمہ موسمیات کے نمائندے شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستانی میڈیا نے بہترین کردار ادا کیا، بلاول بھٹو زرداری
میڈیا سے گفتگو
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ پاکستان کے اکثر و بیشتر مقامات پر مطلع صاف اور کچھ مقامات پر ابرآلود رہا۔
چاند کی عدم رویت کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کسی بھی مقام سے ماہ جمادی الثانی کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی لہٰذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ انشاءاللہ یکم جمادی الثانی 1446 ہجری بمطابق 4 دسمبر 2024 بروز بدھ ہوگی۔








