کراچی میں ایک شخص مسجد کی چھت سے گر کر جاں بحق
واقعہ کی تفصیلات
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اورنگی ٹاؤن لیاقت چوک کے قریب مسجد کی چھت سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں فریق بننے سے انکار
حادثے کی جگہ اور متاثرہ فرد
تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار کے علاقے اورنگی ٹاؤن لیاقت چوک، پہلوان ہوٹل کے قریب گلی نمبر 15 میں واقع مسجد کی چھت سے گر کر زخمی ہونے والا شخص جناح ہسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بارش کے دوران شہری کا گڑھے میں گرنے کا واقعہ، سی ایم کمپلین سیل کا نوٹس ،سیور لائن بچھانے والے کنٹریکٹر کیخلاف ایف آئی آر درج
متوفی کی شناخت
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 60 سالہ محمد ایوب ولد امانت شاہ کے نام سے کی گئی۔ وہ اتوار کی شام مسجد کی چھت پر کام کے دوران گر کر زخمی ہوا تھا۔ جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید ہسپتال لے جایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کے ہر فیصلے کا محور محمد علی جناح کی تعلیمات اور نواز شریف کا تجربہ ہے: مریم نواز
طبی سہولیات کی عدم فراہمی
لیکن عباسی شہید ہسپتال میں طبی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث انہیں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں وہ زخموں کے باعث جانبر نہ ہو سکے۔
قانونی کارروائی
جاں بحق ہونے والے شخص کے ورثا نے قانونی کارروائی کرانے سے انکار کر دیا۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔








