وزیر اعظم کی پارٹی قائد نواز شریف سے مدارس بل پر مشاورت

وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف سے مدارس بل پر مشاورت کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: عارف والا میں خاتون نے سابق شوہر کو مبینہ طور پر زہردے کر قتل کردیا
ملاقات کی تفصیلات
اتوار کے روز وزیر اعظم شہباز شریف پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کے لیے جاتی امرا لاہور پہنچے اور ان سے دو گھنٹے سے زائد تک ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار، بعض مقامات پر بارش کا امکان
مدارس بل پر مشاورت
دونوں رہنماو¿ں کی ملاقات کے دوران مدارس بل پر مشاورت ہوئی، اور وزیراعظم نے دورہ سعودی عرب سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی۔ ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: شوہر کو ہنی مون پر قتل کرانے والی دلہن گرفتار، قتل کی وجہ سامنے آگئی
دیگر ملاقاتیں
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف سے ان کے مشیر رانا ثناءاللہ نے بھی ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ وزیر اعظم سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے بھی ملاقات کی، جس میں پنجاب کے امور سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔
تعزیت کا اظہار
علاوہ ازیں، شہباز شریف رکن قومی اسمبلی رضا حیات ہراج کی رہائشگاہ بھی پہنچے جہاں ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی۔