دبئی نے دھڑا دھڑ بھارتی شہریوں کی ویزا درخواستیں مسترد کرنا شروع کردیں

یو اے ای کے دبئی ویزا کی نئی پالیسی

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے دبئی کے لیے سیاحتی ویزا اپلائی کرنے والے بھارتی شہریوں کی درخواستوں کو بڑے پیمانے پر مسترد کرنا شروع کردیا ہے۔ پہلے بھارتی شہریوں کی تقریباً 99 فیصد دبئی ویزا کی درخواستیں منظور کی جاتی تھیں، لیکن اب انتہائی احتیاط سے تیار کی گئی درخواستیں بھی یو اے ای حکام کی جانب سے مسترد کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 10 Years Later: Hearings Scheduled for PTI’s 2014 Protest Applications

سخت ویزا قوانین متعارف

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق حال ہی میں دبئی کے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ نے سیاحتی ویزا کے لیے سخت ضوابط متعارف کروائے ہیں، جن کے تحت مسافروں کو کیو آر کوڈ کے ساتھ ہوٹل کی بکنگ دستاویزات اور واپسی کے ٹکٹ کی کاپی فراہم کرنا لازمی ہے۔ جو مسافر اپنے رشتہ داروں کے ساتھ قیام کریں گے، انہیں رہائش کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ڈویلپمنٹ، واٹر اینڈ سینی ٹیشن اور ہارٹیکلچر کیلئے صوبائی اتھارٹیز قائم کرنے کا فیصلہ

درخواستوں کی مستر د ہونے کی شرح

رپورٹ کے مطابق دبئی کے لیے نئے ویزا قوانین کے نافذ ہونے کے بعد، روزانہ کم از کم ہر 100 میں سے پانچ سے چھ درخواستیں مسترد ہو رہی ہیں۔ نئے ضوابط کے اطلاق سے پہلے دبئی ویزا مسترد ہونے کی شرح محض ایک سے دو فیصد تھی۔

یہ بھی پڑھیں: وینا ملک کی انسٹاگرام بائیو تبدیل، خود کو شہریار کی بندی قرار دیدیا

مسافروں کی مالی مشکلات

یہ اقدام مسافروں کے درمیان غیر یقینی صورتحال پیدا کر رہا ہے، جو نہ صرف ویزا فیس بلکہ پہلے سے بک کیے گئے فلائٹ ٹکٹس اور ہوٹل کی ریزرویشنز پر مالی نقصان کا سامنا کر رہے ہیں۔ ہسمکھ ٹریولز کے ڈائریکٹر وجے ٹھاکر نے بتایا کہ ان کے دو مسافروں کی دبئی ویزا درخواستیں، جو اپنے رشتہ داروں کے ساتھ قیام کا منصوبہ بنا رہے تھے، حال ہی میں مسترد کر دی گئیں۔

نئی درخواست کی ضروریات

یو اے ای نے حال ہی میں ایک نئی پالیسی متعارف کروائی ہے، جس کے تحت مسافروں کو ویزا درخواست دیتے وقت امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر ہوٹل بکنگ دستاویزات اور واپسی کے ٹکٹس جمع کرانے کی ضرورت ہے۔ یہ دستاویزات پہلے صرف ایئرپورٹ کے افسران کی درخواست پر دکھائی جاتی تھیں۔ مزید برآں، سیاحوں کو یہ ثبوت بھی فراہم کرنا ہوگا کہ ان کے پاس شہر میں قیام کے لیے کافی مالی وسائل ہیں۔ دو ماہ کے ویزا کے لیے درخواست دہندگان کے اکاؤنٹ میں کم از کم پانچ ہزار اماراتی درہم ہونے چاہئیں۔

Categories: عرب دنیا

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...