ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
اب صورت حال بدل رہی ہے اور مسلسل بہتری ملتی جا رہی ہی۔ اگر بات سمجھ سکیں تو اس اچھے وقت سے بڑا فائدہ اٹھائیں گے۔ آپ لاپرواہی کرنا بالکل چھوڑ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: احد رضا نے نیٹ فلکس سیریز میں بولڈ سین کرنے کی وجہ بتادی
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
اچھے برے وقت تو چلتے رہتے ہیں مگر آپ بڑی جلدی گھبرا جاتے ہیں۔ اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں وہ آپ کے ان شاءاللہ ہر کام میں آسانیاں پیدا فرما دے گا آج اچھا دن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مری میں گرج چمک کے ساتھ بارش، بجلی معطل
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کے لئے کوئی اچھی خبر ہے۔ پریشان نہ ہوں۔ ان دنوں مالی معاملات میں بھی بہتری آ رہی ہے اور گھر میں بھی جاری کشیدگی کم ہونے کی واضح امید موجود ہے، ان شاءاللہ
یہ بھی پڑھیں: سموگ کے خاتمے کیلئے کلائیمٹ ڈپلومیسی کی تجویز پر اتفاق
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کسی بھی طرح اپنے معاملات سیدھے کریں۔ بہت جگہ پر خرابی آ رہی ہے۔ جب تک اس ٹھیک نہیں ہوں گے کامیابی بھی نہیں ملے گی۔ اپنے حالات کا از سر نو جائزہ بھی لیں۔
یہ بھی پڑھیں: پروڈیوسر نے کام دینے کے بدلے کیا شرط رکھی تھی؟ اداکارہ عائشہ کپور کا تہلکہ خیز انکشاف
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کی ایک عزت میں جو کمی ہوئی ہے۔ وہ آپ کے اپنے کردار کی وجہ سے ہے۔ اس وقت آپ کو چند دنوں تک خاموشی اختیار کرنی ہے اور اب سنجیدگی سے بھی چلنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: شاہینوں نے کینگروز کو انہی کی سرزمین پر ہرا کر تاریخ رقم کردی، وزیر اعلیٰ کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
مخالفین ابھی تک اپنی سرگرمیوں میں لگے ہوئے ہیں۔ آپ کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے اگر ان کا داﺅ لگ گیا تو آپ کے لئے بڑی مشکلات کھڑی ہو جائیں گی۔ زبان قابو میں رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ میں تبدیلیوں کا عمل جاری، کس کو کونسا عہدہ ملنے والا ہے؟
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اپنے لئے مشکلات مت بڑھائیں۔ سیدھے اور صاف راستے پر چلیں۔ مخالفین ان دنوں آپ کے پیچھے لگے ہوئے ہیں۔ آپ کو کسی مشکل میں ڈال سکتے ہیں۔ اس بات کا خیال رہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم ایک بہت امیر ملک بننے جا رہے ہیں، ٹیرف ہمیں امیر بنا دیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کا انٹرویو میں بیان
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کو کسی نہ کسی طرف سے مالی فائدہ ملنے کے واضح امکانات روشن ہیں اور جس بھی مسئلے کا شکار ہیں ان شاءاللہ اب تیزی سے اس میں سے نکلتے چلے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے احتجاج کی کوئی اہمیت باقی نہیں رہی، فضل الرحمان
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو اپنے لئے اب کوئی اہم فیصلہ کرنا ہوگا۔ آپ جس راستے پر چل رہے ہیں۔ وہ ٹھیک نہیں ہے۔ اس طرح تو مسلسل نقصان میں رہیں گے۔ آج ہو سکے تو استخارہ کر لیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بزنس کونسل دبئی کا وفاقی وزیر احسن اقبال چوہدری کے ساتھ انٹرا یکٹو سیشن، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ کیا گیا
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اندرون خانہ سازشیوں کا ایک جال آپ کے خلاف بنایا جا رہا ہے۔ آپ کے لئے اب بے حد سنبھل کر چلنے کی ضرورت ہے اور جوان اولاد والوں کو اپنے بچوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ بدنظری جیسی کیفیت کا شکار ہیں اور آپ کے لئے اب اپنی نظر اتارنا اور صدقہ دینا بے حد ضروری ہے۔ اس وقت کسی پر اعتبار نہ کریں۔ کوئی اثرات میں بھی لا سکتا ہے۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
روزگار میں ان شاءاللہ مسلسل بہتری آنے کا امکان ہے اور جس بھی مسئلے میں خرابیاں آ رہی تھیں وہ اب بہتر ہونا شروع ہو جائیں گی۔ آج کا دن آپ کو خاص سمت پر لے جا رہا ہے۔