شام کے معزول صدر بشار الاسد اور اُن کا خاندان روس پہنچ گیا

بشار الاسد کا روس پہنچنا
ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن) شام کے معزول صدر بشار الاسد اور اُن کا خاندان روس پہنچ گیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ بشار الاسد اپنی فیملی سمیت ماسکو پہنچ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس ایک لاکھ 3 ہزار 500 پوائنٹس کی حد عبور کر گیا
سیاسی پناہ کی فراہم
روسی خبر ایجنسی نے کریملن کے حوالے سے خبر دی ہے کہ روس نے بشار الاسد اور اُن کے خاندان کو سیاسی پناہ دے دی ہے۔
شامی اپوزیشن سے رابطے
خبر ایجنسی کے مطابق روسی حکام شامی اپوزیشن کے نمائندوں کے ساتھ رابطے میں ہیں، جنہوں نے شام میں روسی اڈوں اور سفارت کاروں کی حفاظت کی ضمانت دی ہے۔