سانحہ 9 مئی، فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل سمیت اہم درخواستوں پر سماعت آج ہو گی
سپریم کورٹ کا اہم اجلاس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ کا آئینی بینچ سانحہ 9 مئی، فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل سے متعلق درخواستوں اور 8 فروری کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات سمیت اہم درخواستوں کی سماعت آج کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی صنعتکار رتن ٹاٹا کی موت کے بعد انکا جانشین کون ہو گا ؟ جانیے
7 رکنی آئینی بینچ کی تشکیل
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق مقدمات کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی بینچ کرے گا۔ بینچ میں جسٹس جمال خان مندو خیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کو ویزا نہ ملنے کے معاملے پر یو اے ای قونصل جنرل نے بیان جاری کردیا
9 مئی سانحہ پر جوڈیشل کمیشن
9 مئی سانحہ پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست
سپریم کورٹ میں 9 مئی سانحہ پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ آج درخواست پر سماعت کرے گا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے 9 مئی سانحہ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے اپنے ملک میں ہونیوالے ایونٹس کےلئے”ہائبرڈ ماڈل“مسترد کردیا
فوجی عدالتوں کے فیصلے کیخلاف اپیلیں
فوجی عدالتوں کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت
سپریم کورٹ کا آئینی بینچ فوجی عدالتوں کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر بھی آج سماعت کرے گا۔ جسٹس امین الدین خان سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کرے گا، جسٹس شاہد بلال کو 7 رکنی آئینی بینچ میں شامل کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور :کسٹم ہاؤس ٹاؤن روڈ پر فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق
دھاندلی کی تحقیقات کی درخواست
8 فروری عام انتخابات میں دھاندلی کے خلاف درخواست
سابق وزیراعظم عمران خان کی 8 فروری 2024 کے عام انتخابات میں دھاندلی کے خلاف تحقیقات کی درخواست پر سماعت بھی آج ہوگی۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ سماعت کرے گا۔
یاد رہے کہ انتخابات کی جوڈیشل کمیشن کے ذریعے تحقیقات کے لیے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: نومبر کے مہینے میں ہی عمران خان باہر ہوگا
ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس
ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس
سپریم کورٹ میں سینئر صحافی ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس بھی آج سماعت کے لیے مقرر ہے، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ سماعت کرے گا۔
مٹھی ہسپتال میں بچوں کی اموات کا کیس
مٹھی ہسپتال میں بچوں کی اموات کا کیس
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے سامنے مٹھی اسپتال سندھ میں بچوں کی اموات کا کیس بھی آج سماعت کے لیے مقرر ہے۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا جبکہ عدالت نے سندھ حکومت اور متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر دیے۔