شام میں تیزی سے قبضہ زلزلے سے کم نہیں، ملیحہ لودھی
اسلام آباد میں ملیحہ لودھی کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ شام میں تیزی سے قبضہ زلزلے سے کم نہیں، اثرات دور دراز تک ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کو حتمی شکل دیدی گئی، اعلان آج ہوگا
شامی فوج کی صورتحال
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو میں ملیحہ لودھی نے انکشاف کیا کہ کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ شامی فوج باغیوں سے لڑنے سے انکار کردے گی۔
مشرق وسطیٰ کا سیاسی نقشہ
انہوں نے کہا کہ شام کی صورتحال ایران، روس، حزب اللہ کیلئے بڑا دھچکا ہے، مشرق وسطیٰ کا سیاسی نقشہ بدل سکتا ہے۔ اس سے مشرق وسطیٰ میں طاقت کا توازن بھی تبدیل ہوگا۔ ایران، روس اور حزب اللہ کا اثرورسوخ کم ہو جائے گا، جبکہ ترکیے کا مشرق وسطیٰ میں اثررسوخ بڑھ جائے گا۔