سپریم کورٹ نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا 21 نومبر کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کردیا
سپریم کورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا 21 نومبر کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنل سیونگز نے 750 روپے کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کر دیا
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی، جس میں جسٹس عقیل عباسی اور جسٹس عائشہ ملک بھی شامل ہیں۔ عدالت نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا 21 نومبر کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کردی۔
پس منظر
یاد رہے کہ عادل بازئی کو مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے ڈی سیٹ کیا تھا۔ عادل بازئی نے 26 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ کاسٹ نہیں کیا تھا۔








